'خاتون پہلوان کا بیان غلط'، برج بھوشن شرن سنگھ نے عدالت میں کہا، دہلی پولیس نے دیا جواب
خواتین پہلوانوں کے ذریعہ جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے لئے آج کا دن کافی اہم ہے۔ دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ نے جمعرات کو برج بھوشن سنگھ کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ آج شام 4 بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔ ابھی برج بھوشن سنگھ عبوری ضمانت پر ہیں، دیکھنا ہوگا کہ انہیں اب راحت ملتی ہے یا نہیں۔
#WATCH | Delhi: Former Wrestling Federation of India (WFI) chief and BJP MP Brij Bhushan Sharan Singh arrives at Rouse Avenue Court.
Hearing on his regular bail plea in the case of alleged sexual harassment of wrestlers will be held today. pic.twitter.com/P5NyU8yCCD
— ANI (@ANI) July 20, 2023
جمعرات کو ضمانت عرضی پر جب سماعت ہوئی، تب عدالت میں استغاثہ فریق نے ضمانت عرضی کی مخالفت کی جبکہ بچاؤ فریق نے دونوں ملزمین کو ضمانت دینے کی اپیل کی۔ حالانکہ سرکاری وکیل نے راؤز ایوینیور کورٹ سے سپریم کورٹ کی گائڈ لائن کے مطابق فیصلہ لینے کی اپیل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


