اتراکھنڈ کے چمولی قصبہ میں کرنٹ لگنے سے 10 سے زیادہ افراد جھلس گئے۔
اتراکھنڈ کے چمولی میں بدھ کے روزخطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ الکنندا ندی کے ساحل پرنمامی گنگے کے سیورٹریٹمنٹ پلانٹ میں کرنٹ پھیلنے سے 15 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں اس کی چپیٹ میں آکرکئی افراد جھلس گئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا تا ہے کہ زخمیوں میں چمولی کے داروغہ بھی شامل ہیں۔ فی الحال زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے۔
#WATCH | Uttarakhand: 10 people died and several were injured after a transformer exploded on the banks of the Alaknanda River in the Chamoli district. Injured have been admitted to the district hospital: SP Chamoli Parmendra Doval pic.twitter.com/QKC5vpvbF5
— ANI (@ANI) July 19, 2023
اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں نمامی گنگے پروجیکٹ کی سائٹ پرکرنٹ لگنے سے 15 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں اس حادثے سے ناراض لوگوں نے بجلی کارپوریشن پرلاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ وہ کارپوریشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، حادثہ کی جانکاری ہوتے ہی پروجیکٹ کا کام روک دیا گیا ہے۔ راحت کے لئے ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی ہیں۔
#WATCH | On Chamoli incident, Uttarakhand CM Pushkar Singh Dhami, says, “It is a sad incident. District administration, police, and SDRF have reached the spot. The injured are being referred to higher centre and are being shifted to AIIMS Rishikesh via helicopter. Orders have… pic.twitter.com/z4MbjI80rK
— ANI (@ANI) July 19, 2023
اس پورے معاملے میں اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے عدالتی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ ایس پی چمولی پرمیندر ڈوبھال نے بتایا کہ چمولی ضلع میں الکنندا ندی کے کنارے ٹرانسفارمر پھٹنے سے 10 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ بری طرح سے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے باہر لوگوں کی بھیڑجمع ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اسپتال اورجائے حادثہ پراعلیٰ افسران کی قطار دیکھنے کو مل رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
-
Tags: