Bharat Express

PM Modi Inagurated Port Blair Airport: وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن کی میٹنگ کو بتایا بے ایمانی، کہا- ‘ایک چہرے پر کئی چہرے’

وزیراعظم نریندرمودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سے پورٹ بلیئرمیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم مودی کے مطابق، ان کا ایک ہی ہدف ہے، کنبہ بچاؤ۔

آج دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کا 77 واں یوم آزادی، پی ایم مودی کریں گے خطاب

PM Inagurated Port Blair Airport: وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پورٹ بلیئر کے ویرساورکرکے نئے ٹرمنل بھون کا افتتاح کیا۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق طنزکسا اور کہا کہ ایک چہرے پرکئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ۔ وزیراعظم مودی نے ایئرپورٹ کا افتتاح کرکے کہا کہ زیادہ فلائٹس اور زیادہ سیاح آنے کا سیدھا مطلب ہے کہ زیادہ سے زیادہ روزگار۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ بلیئر کی اس نئی ٹرمنل بلڈنگ سے ریاست میں ازآف ٹریول بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ازآف ڈوئنگ بزنس بڑھے گا اور کنیکٹیوٹی بھی بہترہوگی۔

وزیراعظم مودی نے اپوزیشن پر کیا بڑا حملہ

اس کے علاوہ وزیراعظم مودی نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق بنگلورو میں ہوئی میٹنگ پر طنز کسا۔ انہوں نے اپوزیشن پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹی صرف ان کاموں کو ترجیح دیتے تھے، جس میں ان کا بھلا ہواور ان کی فیملی کا بھلا ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کا یہ نتیجہ ہوا کہ ہمارے آدیواسی علاقوں اور جزائر کی عوام ترقی سے محروم رہی اور ترقی کے لئے ترستی رہی۔ وزیراعظم مودی نے کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ پارٹیوں کی خود غرضانہ سیاست کی وجہ سے ترقی کا فائدہ ملک کے دور درازعلاقوں تک نہیں پہنچا۔

بھارت ایکسپریس۔