وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرتے ہوئے ایم ایل اے راجیشور سنگھ۔
لکھنؤ کی سروجنی نگراسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے جمعرات کو صوبے کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے اسمبلی حلقہ کی ترقی سے متعلق مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ٹوئٹ کرکے کہا، ”ترقی جن کا مذہب ہے، قوم کی تعمیر نو جن کا جدوجہد ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے ان کا آشیرواد اور نیک خواہشات حاصل کی۔ اس دوران سروجنی نگر کی مکمل ترقی سے متعلق گزارشات پر وزیراعلیٰ نے مثبت یقین دہانی کرائی۔ دل کی گہرائی سے شکریہ۔“
विकास जिनका संकल्प है – सुशासन जिनका धर्म है, राष्ट्रनिर्माण जिनकी तपस्या है!
परम श्रद्धेय श्री @myogiadityanath जी से भेंटकर उनका आशीर्वाद एवं मार्गदर्शन प्राप्त किया।
इस दौरान सरोजनीनगर के समग्र विकास से जुड़े अनुरोधों पर मा. मुख्यमंत्री जी ने सकारात्मक आश्वासन दिया।
हृदय से… pic.twitter.com/3DCowIYqxM
— Rajeshwar Singh (@RajeshwarS73) June 8, 2023
اس سے پہلے آج، ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے جیولوجی اور کان کنی کے محکمہ اورمحکمہ جنگلات سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ میں شرکت کی۔ ٹوئٹ کرکے اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، “آج یوپی قانون سازاسمبلی میں محکمہ ارضیات اورکان کنی سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اورمحکمہ جنگلات کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کے ریونیواوراقتصادی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورزیرالتوا کاموں کو جلد نمٹانے کے لئے بامعنی گفتگو کی گئی۔
-بھارت ایکسپریس