Bharat Express DD Free Dish

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری معاملے میں سابق بی جے پی ایم ایل اے سریش راٹھور کا ہوگا پالی گراف-نارکو ٹسٹ، کہا- خدا سچ بولنے کی طاقت دے

 انکتا بھنڈاری معاملے میں سابق رکن اسمبلی سریش راٹھور کو سی بی آئی نے نوٹس بھیج کرپالی گراف اورنارکو انالیسس ٹسٹ کے لئے بلایا ہے۔ سریش راٹھورنے کہا کہ وہ سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اتراکھنڈ کے انکیتا بھنڈاری معاملے میں سابق بی جے پی رکن اسمبلی سریش راٹھورکا گجرات میں پالی گراف اورنارکو انالیسس ٹسٹ ہونا ہے۔ پیرکے روزوہ گجرات کے لئے روانہ ہوئے۔ سریش راٹھورنے کہا کہ وہ سی بی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے۔ سریش راٹھورنے کہا کہ انہیں سی بی آئی سے نوٹس ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا موقف رکھنے اورایجنسی کوضروری جانکاری دینے کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکیتا بھنڈاری میری بیٹی جیسی تھی۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے اس معاملے میں سچ بولنے کی طاقت دیں۔

منگل کے روز ہوگا ٹسٹ

سریش راٹھورمنگل کوسی بی آئی دفترپہنچیں گے۔ یہاں پہلے ان کا میڈیکل ٹسٹ ہوگا۔ اس کے بعد پھرنارکو-انالیسس ٹسٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ سی بی آئی نے انکیتا بھنڈاری معاملے میں ایک وی آئی پی کے مبینہ کردارکے جانچ کے لئے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ تنازعہ تب ہوا تھا، جب اداکارہ ارمیلا سناورنے کچھ آڈیوکلپ جاری کئے۔ ان کلپس میں سریش راٹھورکے ساتھ بات چیت سنائی دے رہی تھی۔ ان آڈیوکلپس سے متعلق ہوئے ہنگامہ کے بعد انکیتا کے والدین کے مطالبہ پراتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی۔

آڈیو کلپس پرہوا تھا ہنگامہ

سی بی آئی نے ارمیلا سناوراورسریش راٹھوردونوں کواس آڈیوکلپ سے متعلق نوٹس جاری کیا تھا۔ سناورکا دعویٰ ہے کہ اس کلپ میں راٹھورکے ساتھ ان کی بات چیت ریکارڈ ہے، جوقتل کے معاملے میں کسی طاقتورشخص کے کردارکی طرف اشارہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ رسی کیش کے پاس ونتارہ ریزارٹ میں ریسپشنسٹ کے طورپرکام کرنے والی 19 سالہ انکیتا کی 18 ستمبر2022 کو قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ریزارٹ کے مالک پلکت آریہ اوراس کے دوملازمین، سوربھ بھاسکراورانکت گپتا کوعدالت میں عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کیا ہوتا ہے پالی گراف اورنارکو-انالیسس

دھوکہ دہی کا پتہ لگانے کے ٹیسٹ، جیسے پولی گراف اورنارکوٹسٹ، جرائم سے متعلق پوشیدہ معلومات کوبے نقاب کرنے میں مددگارہیں اورتفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پراستعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس طرح سے حاصل کردہ معلومات کوٹرائل کے دوران ثبوت کے طورپراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ارمیلا سناورکا نارکو انالیسس ٹسٹ بھی ہونا ہے، لیکن اس کی تاریخ ابھی طے نہیں ہے۔ یہ ٹسٹ بھی گاندھی نگرمیں ہی ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read