Bharat Express DD Free Dish

Kashi Tamil Sangamam 5.0: کاشی تمل سنگمم 5.0 کے تحت فوٹوگرافی مقابلے اور بھجن شام کا انعقاد، کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی عکاسی

بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے تاریخی کاماکوٹیشور مندر کے فن تعمیر کو کیمرے میں قید کیا۔ وشوناتھ مندر میں بھجن محفل کے ذریعے کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا۔ 

وارانسی: کاشی تمل سنگمم 5.0 کے سلسلے میں پیر کو ایک فوٹوگرافی مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے طلبا نے حصہ لیا۔ اس موقع پر طلباء نے ہریش چندر گھاٹ کے قریب واقع تاریخی کاماکوٹیشور مندر کا دورہ کیا اور اس کی منفرد تعمیراتی خصوصیات اور باریک تفصیلات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے انہیں مندر کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔ کانچی کاماکوٹی پیٹھم سے وابستہ کاماکوٹیشور مندر ہندوستانی تعمیراتی روایات اور روحانی اہمیت کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے۔ مندر میں ’شیو پنچایتن‘ سے وابستہ دیوتاؤں کی مورتیاں روایتی تعمیراتی اصولوں کے مطابق نصب کی گئی ہیں، جس میں بھگوان شیو کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

طلبا نے کاشی اور تمل ناڈو کی مشترکہ روایات کو سراہا

مقابلے میں شریک طالبات میں سے ایک خوشی یادو نے مندر کے فنِ تعمیر کو انتہائی دلکش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تاریخ اور منفرد خصوصیات کے بارے میں جاننا ایک بھرپور تجربہ رہا۔ خوشی یادو نے کاشی اور تمل ناڈو کے ثقافتی امتزاج کو محسوس کرنے اور دونوں خطوں کی مشترکہ روایات کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ پیر کی شام بی ایچ یو کیمپس میں واقع وشوناتھ مندر میں بھجن کی ایک محفل بھی منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور طلباء نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے ذریعے شرکا کو کاشی تمل سنگمم کے مقاصد اور اہمیت کے ساتھ ساتھ کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی اور روحانی ورثے سے روشناس کرایا گیا۔ ان تقریبات سے قبل منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کا مقصد طلباء کو کاشی کی روایات، مندروں کے فنِ تعمیر اور روحانی ورثے سے متعارف کرانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی اور جنوبی ہندوستان کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کاشی تمل سنگمم کا پانچواں ایڈیشن 28 نومبر سے 12 دسمبر 2026 تک منعقد ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read