رودرپریاگ: اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے جکھولی علاقے میں اتوار کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ارجن بینڈ کے قریب ایک ایکو گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں 3 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔
شادی کی تقریب سے واپس لوٹتے وقت حادثہ
موصولہ اطلاعات کے مطابق، اتوار کی دوپہر تقریباً ایک بجے گاڑی نمبر یو کے 13 ٹی اے 4410 شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کرچھولا سے جکھنولی کی جانب جا رہی تھی۔ اسی دوران ارجن بینڈ کے قریب ڈرائیور گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔
SDRF اور پولیس نے چلایا ریسکیو آپریشن
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کنٹرول روم اور ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایس ڈی آر ایف، ڈی ڈی آر ایف اور مقامی پولیس کی ٹیموں کو جائے حادثہ کے لیے روانہ کیا۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وکاس پوندیر بھی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے امدادی ٹیموں نے کھائی میں گرے افراد کو باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا۔
تین افراد کی موت، دو کم عمر بچیاں بھی زخمی
پولیس کے مطابق، حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور وجے سنگھ پوار عرف نتھو (41)، بسنتی دیوی (52) اور سنیتا دیوی (35) کی موت ہوگئی۔ وہیں، ستپال سنگھ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شوانی (15)، دیوانشی (13)، انجلی (26) اور سُمیتا بھی زخمی ہوئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پہلے بھی شادی سے واپسی کے دوران ہوا تھا حادثہ
واضح رہے کہ اس سے قبل اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں پیر کی دیر رات بھی ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ اگستیہ منی بلاک کی کیونجا وادی میں کنڈارا موٹر روڈ پر شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہی ایک بولیرو بے قابو ہوکر تقریباً 500 میٹر گہری کھائی میں جا گری تھی۔ اس حادثے میں 4 افراد کی موت ہوگئی تھی، جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ڈی ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں اور دیر رات تک راحت و بچاؤ آپریشن جاری رہا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



