سی ایم ڈی اپیندر رائے۔
نئی دہلی: ملک کی اقتصادی اور کاروباری ترقی کی داستان کو نئی سمت دینے والے منتخب لیڈران اور بانیوں کی فہرست میں ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کو خصوصی مقام حاصل ہوا ہے۔ دراصل، معروف کاروباری پلیٹ فارم ’فارچیون انڈیا ایکسچینج‘ نے اپنی خصوصی رپورٹ ’میٹ دی بزنس مائنڈز شیپنگ انڈیاز اکنامک فیوچر‘ میں اپیندر رائے کی میڈیا قیادت، ادارتی وابستگی اور کاروباری سفر کو نمایاں طور پر جگہ دی ہے۔ اس رپورٹ میں ان دور اندیش لیڈران کو شامل کیا گیا ہے، جو میڈیا، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے ذریعے ملک میں طویل مدتی قدر اور شفافیت کو فروغ دے رہے ہیں۔
صحافت کا تین دہائیوں پر محیط تجربہ
فارچیون انڈیا ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق، سی ایم ڈی اپیندر رائے نے اپنے صحافتی کیریئر کی بنیاد ادارتی اعتماد، تحقیقاتی صحافت اور معاشرے کے تئیں میڈیا کی واضح ذمہ داری پر رکھی ہے۔ 1997 میں صحافت کی دنیا میں قدم رکھنے والے اپیندر رائے کو تقریباً تین دہائیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
اپنے طویل اور مؤثر صحافتی سفر کے دوران انہوں نے سہارا نیوز نیٹ ورک، اسٹار نیوز (اب اے بی پی نیوز)، سی این بی سی آواز اور تہلکہ جیسے ملک کے بڑے میڈیا اداروں میں اعلیٰ ادارتی اور قائدانہ ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
اس کے علاوہ، تحقیقاتی صحافی کی حیثیت سے انہوں نے ملک کے کئی بڑے اقتصادی اور پالیسی سے متعلق معاملات کو بے نقاب کیا۔ نیوز روم کے اسی گہرے تجربے کو کاروباری سوچ کے ساتھ جوڑتے ہوئے انہوں نے فروری 2023 میں ’بھارت ایکسپریس‘ کی بنیاد رکھی۔
جدید ملٹی پلیٹ فارم نیوز نیٹ ورک کی تشکیل
رپورٹ میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا ہے کہ سی ایم ڈی اپیندر رائے کی قیادت میں بھارت ایکسپریس نے محض روایتی ٹیلی ویژن نشریات تک محدود رہنے کے بجائے میڈیا کا ایک جدید اور مربوط ماڈل تیار کیا ہے۔ آج یہ نیٹ ورک ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل صحافت، علاقائی رسائی اور ثقافتی سرگرمیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کر رہا ہے۔ ’کم ویوز، زیادہ نیوز‘ اور بامقصد مکالمے کے نظریے کے ساتھ یہ نیٹ ورک اطلاعاتی انقلاب کے اس دور میں اپنی الگ شناخت قائم کر رہا ہے۔

’ستیہ، ساہس اور سمرپن‘: قابل اعتماد صحافت کی پہچان
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا رہنما اصول ’ستیہ، ساہس اور سمرپن‘ اپیندر رائے کے صحافتی نظریات اور بنیادی اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نعرہ اعتبار، بے خوف صحافت اور عوامی جواب دہی کے تئیں ان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں جہاں سنسنی اور شور اکثر حقائق پر حاوی ہوجاتے ہیں، وہیں اپیندر رائے کی توجہ ایسے میڈیا اداروں اور پلیٹ فارمز کو مضبوط بنانے پر ہے، جو معاشرے میں بامقصد اور باخبر عوامی مکالمے کو فروغ دے سکیں۔
مستقبل کے ہندوستان کی تعمیر میں شفافیت کا اہم کردار
فارچیون انڈیا ایکسچینج نے اپنے تجزیے میں اس بات کو نمایاں کیا ہے کہ ہندوستان کا اقتصادی مستقبل صرف پالیسیوں یا بورڈ روم تک محدود نہیں، بلکہ اس کا انحصار ایسے اداروں پر بھی ہوگا جو بہتر عمل درآمد، شفافیت اور اعتماد کے اصولوں پر قائم ہوں۔ ایک مضبوط جمہوریت اور ترقی کرتی ہوئی معیشت کے لیے ذمہ دار اور قابل اعتماد میڈیا نظام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپیندر رائے بھی اپنے اسی دور اندیش نظریے کے ساتھ میڈیا کی دنیا میں ایک مستحکم اور دیرپا ادارہ قائم کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


