Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Condolence: یوگی آدتیہ ناتھ کو والدہ کے انتقال کا صدمہ، وزیر اعظم مودی نے فون کرکے تعزیت کی

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا 91 سال کی عمر میں انتقال، اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع میں واقع آبائی گاؤں پنچور میں لی آخری سانس، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی رہنماؤں نے اظہارِ تعزیت کیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا جمعہ کو 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع میں واقع اپنے آبائی گاؤں پنچور میں آخری سانس لی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو والدہ کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے فون پر بات کی اور اس گہرے صدمے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

نائب صدر جمہوریہ اور وزیر داخلہ نے پیش کی پُرنم خراجِ عقیدت

ملک کی اعلیٰ قیادت نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے ایشور سے دعا کی کہ مرحومہ کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ عطا فرمائے اور اس مشکل گھڑی میں یوگی آدتیہ ناتھ سمیت تمام غمزدہ اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دنیا سے چلے جانا زندگی کا ایسا نقصان ہے جس کی تلافی کبھی ممکن نہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور پورے سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

بی جے پی صدر نے بھی کیا اظہارِ افسوس

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ماں کا سایہ زندگی کا بہت بڑا سہارا ہوتا ہے اور ان کے بچھڑنے سے پیدا ہونے والے غم کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے مرحومہ کی روح کے سکون اور سوگوار اہل خانہ کو اس ناقابلِ بیان دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرنے کی دعا کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read