نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے ہندوستانی بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ 334 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پوری ٹیم صرف 89 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ میٹ ہینری نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں وراٹ کوہلی، روہت شرما اور شریئس ایئر کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد رتوراج گائیکواڑ بھی محض 5 رن بنا کر کائل جیمیسن کا شکار بن گئے۔
ہندوستان کی جانب سے ایشان کشن نے بنائے 27 رن
ہندوستان کی جانب سے ایشان کشن نے سب سے زیادہ 27 رن بنائے، جبکہ اکشر پٹیل نے 21 اور نمن دھیر نے بھی 21 رنوں کا تعاون دیا۔ وہیں عاقب نبی 5 رن اور کلدیپ یادو صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی اس شاندار جیت کے ہیرو میٹ ہینری رہے، جنہوں نے 9.4 اوور میں محض 27 رن دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں میتھیو فشر نے 31 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میٹ ہینری ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان کے خلاف ایک میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے محض دوسرے گیند باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے سال 2005 میں شین بانڈ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس طرح 21 سال بعد نیوزی لینڈ کے کسی گیند باز نے ہندوستان کے خلاف یہ شاندار مظاہرہ دہرایا ہے۔
ول ینگ نے کھیلی شاندار سنچری اننگز
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں 333 رن بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے ول ینگ نے شاندار سنچری اننگز کھیلی۔ انہوں نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 125 رن بنائے۔ وہیں ٹم سیفرٹ نے 48 گیندوں میں 58 رنوں کی اننگز کھیلی، جبکہ فن ایلن نے 30 گیندوں پر 41 رن بنائے۔ مچل سینٹنر نے بھی 24 رنوں کا تعاون دیا۔ ہندوستان کی جانب سے گیند بازی میں اکشر پٹیل، عاقب نبی اور گرنور برار نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور نمن دھیر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی اور پھر گیند بازی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو 244 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




