Bharat Express DD Free Dish

Assam Kaziranga Road Accident: آسام کے قاضی رنگا میں بھیانک سڑک حادثہ، طلبہ سے بھری گاڑی کنٹینر ٹرک سے ٹکرائی، 12 افراد کی موت کا خدشہ

آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں قاضی رنگا کے قریب قومی شاہراہ 27 پر ایک انتہائی دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جورہاٹ سے آنے والی مسافروں سے بھری ایک ٹریولر گاڑی سامنے سے آنے والے کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹریولر گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں کم از کم 10 سے 12 افراد کی موت کا خدشہ ہے۔

آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں قاضی رنگا کے قریب قومی شاہراہ 27 پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جورہاٹ سے آنے والی کالج کے طلبہ سے بھری ٹریولر گاڑی کی کنٹینر ٹرک سے آمنے سامنے زوردار ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں 10 سے 12 افراد کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹکر اتنی شدید کہ ٹریولر گاڑی کے پرخچے اڑ گئے

آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں قاضی رنگا کے قریب قومی شاہراہ 27 پر ایک انتہائی دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جورہاٹ سے آنے والی مسافروں سے بھری ایک ٹریولر گاڑی سامنے سے آنے والے کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹریولر گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں کم از کم 10 سے 12 افراد کی موت کا خدشہ ہے۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور جائے وقوعہ پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

گاڑی میں کالج کے طلبہ و طالبات سوار تھے

اطلاعات کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی ٹریولر گاڑی میں تقریباً 35 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد کالج کے طلبہ و طالبات کی تھی۔ دونوں گاڑیوں کے درمیان ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ٹریولر کا ڈھانچہ بری طرح پچک گیا اور اس کے پرخچے اڑ گئے۔حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور پولیس و انتظامیہ کو اطلاع دی۔

زخمیوں کو کوہورا ماڈل اسپتال میں کرایا گیا داخل

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہوگئے۔ شدید زخمی مسافروں کو فوری طور پر قریبی کوہورا ماڈل اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مہلوکین کی شناخت اور حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آس پاس کے اسپتالوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ تاہم، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں انتظامیہ کی جانب سے حتمی سرکاری تفصیلات کا انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read