Assam Qaziranga Road Accident: آسام سڑک حادثے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر ہوئی 23 ، طلبہ سے بھری گاڑی اور کنٹینر ٹرک میں زوردار ٹکر پر وزیر اعلیٰ نے کیا افسوس کا اظہار
جورہاٹ سے آنے والی کالج کے طلبہ سے بھری ٹریولر گاڑی کی سامنے سے آنے والے کنٹینر ٹرک سے زوردار ٹکر ہوگئی تھی، جس میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر اب 23 ہوگئی ہے، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Assam Kaziranga Road Accident: آسام کے قاضی رنگا میں بھیانک سڑک حادثہ، طلبہ سے بھری گاڑی کنٹینر ٹرک سے ٹکرائی، 12 افراد کی موت کا خدشہ
آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں قاضی رنگا کے قریب قومی شاہراہ 27 پر ایک انتہائی دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جورہاٹ سے آنے والی مسافروں سے بھری ایک ٹریولر گاڑی سامنے سے آنے والے کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹریولر گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں کم از کم 10 سے 12 افراد کی موت کا خدشہ ہے۔
Assam Road Accident: آسام کے گولا گھاٹ میں خوفناک سڑک حادثہ، بس اور ٹرک کے تصادم میں 12 افراد ہلاک اور 25 زخمی
گولاگھاٹ ضلع پولیس نے بتایا کہ آج آسام کے گولاگھاٹ ضلع کے ڈیرگاؤں علاقے کے قریب ایک بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، اس واقعہ میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر زخمی ہوگئے۔





