کٹہار: بہار کے ضلع کٹہار میں لوک آستھا کے عظیم تہوار چھٹھ کی تیاریوں کے درمیان ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ منیہاری فورلین پر تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ریت سے لدے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی۔ اس حادثے میں میاں بیوی سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
گنگا اسنان کے لیے جا رہا تھا خاندان
موصولہ اطلاعات کے مطابق کٹہار کے بیگنا علاقے کا ایک خاندان اپنے کچھ پڑوسیوں کے ساتھ چھٹھ کے پوترا موقع پر گنگا اسنان کے لیے منیہاری جا رہا تھا۔ راستے میں منیہاری فورلین پر ڈرائیور تیز رفتار کار پر قابو نہیں رکھ سکا اور گاڑی ریت سے لدے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ اس بھیانک حادثے میں 68 سالہ شمبھو سنگھ، ان کی 64 سالہ اہلیہ اوشا سنگھ اور منجو رانی شاہ کی موت ہوگئی۔
حادثے کے بعد مچی چیخ و پکار
حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے کار میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکال کر فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ چھٹھ کے تہوار کے موقع پر ایک ساتھ تین افراد کی موت کی خبر سے پورے بیگنا علاقے میں کہرام مچ گیا۔ وہیں، متوفین کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔
بیگنا کے رہنے والے سُبودھ سنگھ نے بتایا کہ پورا خاندان صبح گنگا اسنان کے لیے نکلا تھا۔ اس میں میاں بیوی، پڑوسی، ایک پوتا، پوتی، نواسا اور ڈرائیور شامل تھے۔ تمام لوگ صبح تقریباً 4 بجے اپنی گاڑی سے روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ لوگ سو رہے تھے، اسی دوران حادثے کی اطلاع ملی۔ خبر ملتے ہی وہ منیہاری کی جانب روانہ ہوئے، لیکن راستے میں ایمبولینس کو لاشیں لے جاتے دیکھا تو آدھے راستے سے واپس صدر اسپتال آگئے۔ وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ تینوں افراد کی موت ہوچکی ہے۔ سُبودھ سنگھ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا، کیونکہ کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام
مہولوکین کے رشتہ دار وشنو سنگھ نے بتایا کہ ان کے والدین اور محلے کے لوگ ہر سال کی طرح اس سال بھی گنگا اسنان کے لیے منیہاری جا رہے تھے۔ نارائن پور سے پہلے ہائی وے پر ایک گاڑی پہلے سے کھڑی تھی، جس سے ان کی کار ٹکرا گئی۔
وشنو سنگھ نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حادثے کے بعد زخمیوں کی سانسیں چل رہی تھیں اور انہیں بچایا جا سکتا تھا۔ ان کے مطابق انتظامیہ اور ایمبولینس کو کئی مرتبہ فون کیا گیا، لیکن نہ تو انتظامیہ موقع پر پہنچی اور نہ ہی ایمبولینس آئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسی لاپرواہی کی وجہ سے تین افراد کی جان چلی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ان کے والد شمبھو ناتھ سنگھ، ماں اوشا دیوی سنگھ اور محلے کی منجو رانی شامل ہیں۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت کل چھ افراد سوار تھے۔ حادثے میں ڈرائیور، پانچ سالہ بچی اور 15 سالہ بھانجا بچ گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



