Bharat Express DD Free Dish

Union Home Minister Amit Shah: پوتے کی ضد کے آگے جھک گئے وزیر داخلہ امت شاہ، مسکراتے ہوئے ہاتھ تھاما اور اس کے ساتھ چل پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امت شاہ اپنی رہائش گاہ پر گجرات سے آئے لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے اور انہیں نئے سال کی مبارک باد دے رہے تھے۔ اسی دوران ان کا پوتا ان کے پاس پہنچا اور انہیں اپنے ساتھ لے جانے کی ضد کرنے لگا۔ پوتے نے امت شاہ کا ہاتھ پکڑا اور انہیں کھینچنے لگا۔ اس پر امت شاہ بھی مسکراتے ہوئے اس کے ساتھ چل پڑے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوتا اپنے دادا کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اسٹیج سے نیچے اتارتا ہے اور سیڑھیوں کے نیچے لے جاتا ہے۔

نئی دہلی : ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز اپنی رہائش گاہ پر گجراتی نئے سال کا جشن منایا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ ان سے ملاقات کے لیے پہنچے اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔ تقریب میں امت شاہ کے پوتے اور پوتیاں بھی موجود تھے۔ اسی دوران دادا اور پوتے کے درمیان ایک ایسا خوبصورت لمحہ دیکھنے کو ملا، جس نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ دراصل امت شاہ کو اپنے پوتے کی ضد کے آگے جھکنا پڑا اور مسکراتے ہوئے اس کے ساتھ چلنا پڑا۔ اس دلچسپ لمحے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں کیا نظر آیا؟

امت شاہ اپنی رہائش گاہ پر گجرات سے آئے لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے اور انہیں نئے سال کی مبارک باد دے رہے تھے۔ اسی دوران ان کا پوتا ان کے پاس پہنچا اور انہیں اپنے ساتھ لے جانے کی ضد کرنے لگا۔ پوتے نے امت شاہ کا ہاتھ پکڑا اور انہیں کھینچنے لگا۔ اس پر امت شاہ بھی مسکراتے ہوئے اس کے ساتھ چل پڑے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوتا اپنے دادا کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اسٹیج سے نیچے اتارتا ہے اور سیڑھیوں کے نیچے لے جاتا ہے۔ کچھ دیر وہاں رکنے کے بعد امت شاہ پوتے کو وہیں چھوڑ کر دوبارہ اسٹیج پر واپس آ جاتے ہیں اور لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو

صحافی دیکشت سونی نے دادا اور پوتے کے اس خوبصورت لمحے کی ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ پوتے کی ضد کے آگے دادا جی کو جھکنا پڑا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گجراتی نئے سال کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر سنیہ ملن تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ اسی تقریب کے دوران یہ یادگار لمحہ دیکھنے کو ملا، جب دادا امت شاہ اپنے پوتے کا ہاتھ تھام کر اس کے ساتھ اسٹیج سے نیچے چلے گئے۔

امت شاہ نے گجراتی نئے سال کی مبارک باد دی

اس موقع پر امت شاہ نے گجراتی نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تمام گجراتی بھائیوں اور بہنوں کو دل سے نئے سال کی نیک خواہشات۔ یہ نیا سال آپ کی زندگی میں خوشی، امن، خوشحالی اور مسرت لے کر آئے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ماں لکشمی کی برکتیں ہر خاندان پر برستی رہیں۔واضح رہے کہ گجراتی نئے سال کو ’بیسْتو ورس‘ یا ’نوتن ورش‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دیوالی کے اگلے دن منایا جاتا ہے اور وکرم سموت 2083 کے آغاز کی علامت ہے۔ اس دن لوگ مندروں میں پوجا کرتے ہیں، اہل خانہ اور رشتہ داروں سے ملاقات کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read