Bharat Express DD Free Dish

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت گیس سلنڈر ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ڈبل انجن کی حکومت اچھا کام کر رہی ہے اور دیوالی سے پہلے گیس سلنڈر کا تحفہ ملنے سے وہ کافی خوش ہیں۔

مرادآباد کے پنچایت بھون میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران خواتین کو حکومت کی اس اسکیم کا فائدہ پہنچایا گیا۔ مفت گیس سلنڈر ملنے پر خواتین کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے   شکریہ ادا کیا۔مستحق خواتین کا کہنا تھا کہ تہوار سے پہلے حکومت کی جانب سے ملنے والا یہ تحفہ ان کے خاندانوں کے لیے بڑی راحت ہے۔ کچھ خواتین نے کہا کہ حکومت نے بغیر کسی امتیاز کے اسکیم کا فائدہ پہنچایا ہے، جس سے ضرورت مند خاندانوں کو مالی مدد ملی ہے۔

خواتین نے حکومت کی اسکیم کو سراہا

 مستحق خاتون سَریتا دیوی نے کہا کہ یہاں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرکے انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت انہیں پہلی مرتبہ فائدہ ملا ہے اور وہ اس سے کافی خوش ہیں۔ ایک اور مستحق خاتون پنکی کماری نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی انہیں اسکیم کا فائدہ ملا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حکومت کی وجہ سے خواتین کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ریاست میں آئندہ بھی ڈبل انجن کی حکومت برقرار رہے، تاکہ انہیں ایسی فلاحی اسکیموں کا فائدہ ملتا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں وزیر اعظم مودی  کی حکومت برقرار رہنی چاہیے۔ مفت گیس سلنڈر کی صورت میں حکومت نے انہیں دیوالی کا تحفہ دیا ہے۔

خواتین کی سلامتی اور قانون و انتظام کی بھی تعریف

پنکی کماری نے اتر پردیش کے قانون و انتظام کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ  خواتین کی سلامتی کے انتظامات بہتر ہوئے ہیں اور جرائم پر قابو پایا گیا ہے۔ اگر کوئی جرم ہوتا ہے تو مجرموں کو سخت سزا بھی دی جاتی ہے۔مستحق خاتون سِمی نے کہا کہ مفت گیس سلنڈر کا تحفہ ملنا ان کے لیے خوشی کی بات ہے اور حکومت اچھا کام کر رہی ہے۔ وہیں ایک اور مستحق خاتون رومی نے کہا کہ دیوالی سے پہلے یہ تحفہ ملنے پر وہ حکومت کی شکر گزار ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read