Bharat Express DD Free Dish

Birth Anniversary of Sardar Patel: سردار پٹیل کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات میں اسٹیچو آف یونٹی پر خراج عقیدت پیش کریں گے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی رین فاریسٹ اور وامن ورکش واٹیکا کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے بعد شام تقریباً 5:30 بجے قومی اتحاد کے دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں مرکزی مسلح پولیس فورسز، ریاستی پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کی جانب سے اتحاد پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔قومی ڈراما اسکول کی جانب سے ’نکسلیوں سے پاک ہندوستان‘ کے موضوع پر ایک ڈرامائی پیش کش بھی کی جائے گی۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یوم پیدائش کے موقع پر اسٹیچو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 9 بجے اسٹیچو آف یونٹی پہنچیں گے۔اس موقع پر وہ اسٹیچو آف یونٹی کے علاقے میں سیاحت اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق 31 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان تمام منصوبوں پر مجموعی طور پر 426.71 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ان میں سے 307.83 کروڑ روپے کی لاگت والے 23 منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ 118.88 کروڑ روپے کے 8 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔افتتاح کیے جانے والے منصوبوں میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار آئی آر سی ٹی سی ہوٹل، 16 کروڑ روپے کا ایکتا کروز، 14.30 کروڑ روپے کا رین فاریسٹ اٹریکشن اور 3.67 کروڑ روپے کا ایکو ٹریل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ٹریول ایٹر، پریڈ ٹریک، اسٹاف کوارٹرز، سڑکوں کی بہتری، اسٹیچو آف یونٹی احاطے میں فساڈ لائٹنگ اور ایکتا پرکاش پرو (روشنی کا تہوار) کی ترقی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

ایکتا پرکاش پرو کا بھی دورہ کیا

جمعہ کو سردار پٹیل کی یوم پیدائش کی تقریب سے ایک دن قبل وزیر اعظم مودی نے نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں ’ایکتا پرکاش پرو 2026‘ کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے ملک کے چار خطوں کی ثقافتی روایات کی عکاسی کرنے والے روشنی سے سجے مظاہرے دیکھے۔اس دوران وزیر اعظم نے روشنی کے اس میلے کے اندرونی حصے کا بھی معائنہ کیا، جسے شمالی، مشرقی، مغربی اور جنوبی ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

قومی اتحاد کے دن پریڈ اور ثقافتی پروگرام

ہفتہ کو وزیر اعظم مودی رین فاریسٹ اور وامن ورکش واٹیکا کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے بعد شام تقریباً 5:30 بجے قومی اتحاد کے دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں مرکزی مسلح پولیس فورسز، ریاستی پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کی جانب سے اتحاد پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔قومی ڈراما اسکول کی جانب سے ’نکسلیوں سے پاک ہندوستان‘ کے موضوع پر ایک ڈرامائی پیش کش بھی کی جائے گی۔ اس میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ 126 اضلاع کے تقریباً 2,000 فنکار حصہ لیں گے۔وہیں اس موقع پر پیش کی جانے والی جھانکیاں اور ثقافتی پروگرام ’وندے ماترم‘ کے موضوع پر مبنی ہوں گے۔ ملک بھر سے تقریباً 5,000 فنکار ایک بڑی ثقافتی پیش کش میں حصہ لیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read