Bharat Express DD Free Dish

Statue Of Unity

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں واقع رین فاریسٹ کی خوبصورتی اور وہاں تعمیر کیے گئے اسکائی واک کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں سے اس سیاحتی مقام کا تجربہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایکتا نگر کے رین فاریسٹ میں آپ کا ایک شاندار تجربہ منتظر ہے۔

وزیر اعظم مودی رین فاریسٹ اور وامن ورکش واٹیکا کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے بعد شام تقریباً 5:30 بجے قومی اتحاد کے دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں مرکزی مسلح پولیس فورسز، ریاستی پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کی جانب سے اتحاد پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔قومی ڈراما اسکول کی جانب سے ’نکسلیوں سے پاک ہندوستان‘ کے موضوع پر ایک ڈرامائی پیش کش بھی کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر کہا کہ ’’یہ آئرن مین سردار پٹیل کا بھارت ہے، جو اپنی سلامتی اور وقار سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کے لیے فخر اور تحریک کا لمحہ ہے۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ایسے کاموں کو فروغ دیں گے جو ملک کی یکجہتی کو مضبوط بنائیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو گجرات کے ایکتا نگر میں 25 نئی الیکٹرک بسوں (ای بسوں) کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد دنیا کے سب سے اونچے مجسمے اسٹیچو آف یونٹی کے اطراف سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینا ہے۔