Bharat Express DD Free Dish

دہلی کی ریس کورس مسجد بچانے کے لئے جمعیۃ علماء ہند سرگرم، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو سے ملاقات

میمورنڈم میں مسجد اور قبرستان کی موجودہ صورتِ حال پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا کہ مسجد میں نمازیوں کی آمدورفت پرپابندی، پانی اوربجلی کی فراہمی منقطع کیے جانے اورمسجد کے انہدام کے خدشات کے پیشِ نظران املاک کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیرہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے وزیر اقلیتی امورسے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اورمتعلقہ حکام بالخصوص دہلی وقف بورڈ اور نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) سے تفصیلی رپورٹ طلب کریں۔

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجوسے ملاقات کرکے نئی دہلی میں مقبرہ صفدرجنگ کے عقب میں واقع ریس کورس مسجد اوراس سے متصل قبرستان کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا۔ اس موقع پروفد نے صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی جانب سے وزیرموصوف کو ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کیاجس میں مسجد اورقبرستان کی مذہبی، تاریخی اور قانونی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے ان کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کی گزارش کی گئی۔
میمورنڈم میں اس بات پرزوردیا گیا کہ ریس کورس مسجد تاریخی اورمذہبی اعتبارسے اہمیت کے حامل ہیں اوران کے حوالے سے سرکاری ریکارڈ میں اہم دستاویزی شواہد موجود ہیں۔ ان میں بالخصوص نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کی ہیرٹیج فہرست میں مسجد کا سلسلہ نمبر22 پراندراج، دہلی گزٹ 1977 میں سلسلہ نمبر18 پرذکر، نیزوزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند کی ویب سائٹ کی نظرِثانی شدہ فہرست میں پراپرٹی شناخت نمبرساتھ شمولیت اہم ہے۔

میمورنڈم میں مسجد اورقبرستان کی موجودہ صورتِ حال پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا کہ مسجد میں نمازیوں کی آمدورفت پرپابندی، پانی اوربجلی کی فراہمی منقطع کیے جانے اورمسجد کے انہدام کے خدشات کے پیشِ نظران املاک کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیرہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے وزیراقلیتی امورسے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اورمتعلقہ حکام بالخصوص دہلی وقف بورڈ اورنئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) سے تفصیلی رپورٹ طلب کریں۔ میمورنڈم میں یہ بھی گزارش کی گئی کہ سرکاری ریکارڈ کی مکمل جانچ، املاک کی قانونی حیثیت کی تصدیق اورنافذ قوانین وعدالتی احکامات کی پابندی یقینی بنائے بغیرمسجد یا قبرستان کے انہدام یا کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جس کے نتائج ناقابلِ تلافی ہوں۔ ساتھ ہی نمازیوں کی آمدورفت اورپانی وبجلی جیسی بنیادی سہولتوں کی بحالی پربھی زوردیا گیا۔

جمعیۃ علماء ہند نے اس بات پربھی زوردیا ہے کہ مسجد اورقبرستان کوانہدام سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب قانونی چارہ جوئی اوردیگرجائزذرائع اختیارکیے جائیں، تاکہ ان کی مذہبی وتاریخی اہمیت اورقانونی حیثیت برقراررہ سکے۔ وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات اورخدشات کوبغورسماعت کرنے کے بعد وزیراقلیتی امورکرن رجیجونے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے میں اپنی جانب سے ہرممکن کوشش کریں گے۔ وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا محمد قاسم نوری صدرجمعیۃ علماء صوبہ دہلی؛ مولانا قاری عارف قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی؛ حافظ یوسف اعظمی ناظمِ تنظیم جمعیۃ علماء صوبہ دہلی ، مولانا ہارون را ہی امام وخطیب مسجد ریس کورس؛ مولانا ضیاء اللہ قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند اور مولانا ارشد ندوی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read