Bharat Express DD Free Dish

Veteran Bollywood actor Nana Patekar: نانا پاٹیکر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری وداعی، بیٹے نے بتایا رات میں کیوں کیا گیا آخری رسوم کا اہتمام؟

پونے کے فارم ہاؤس میں اداکار کی آخری رسومات ادا کی گئیں، ترنگے میں لپٹے جسد خاکی کو تین توپوں کی سلامی دی گئی، آخری دیدار کے لیے ہزاروں مداح پہنچے

نئی دہلی : بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کا 8 اکتوبر کو گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد ان کی جسد خاکی گوا سے پونے میں واقع ان کے فارم ہاؤس لائی گئی، جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اداکار کے انتقال سے فلمی دنیا اور ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

پونے کے فارم ہاؤس میں ادا کی گئیں آخری رسومات

جمعرات کو پونے کے ڈونجے فارم ہاؤس میں ’’نانا امر رہیں‘‘ کے نعروں کے درمیان آنجہانی اداکار کو آخری وداعی دی گئی۔ ان کے قریبی لوگوں کے مطابق، نانا پاٹیکر کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ان کی آخری رسومات ان کے اپنے فارم ہاؤس میں ہی ادا کی جائیں۔ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے چتا کو آگ دی۔ اس موقع پر نانا پاٹیکر کی اہلیہ بھی آخری رسومات کے دوران موجود تھیں۔اداکار کا جسد خاکی رات تقریباً 10:30 بجے کے بعد آخری رسومات کے مقام پر لایا گیا۔ ان کی جسد خاکی ترنگے میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کے ساتھ مارچنگ بینڈ بھی موجود تھا۔ آخری دیدار کے لیے میت کو چتا پر رکھا گیا تاکہ وہاں موجود لوگ انہیں آخری بار دیکھ سکیں اور خراج عقیدت پیش کر سکیں۔ اس دوران بھیڑ میں ’’نانا پاٹیکر امر رہیں‘‘ کے نعرے گونجتے رہے۔ انہیں تین توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

آخری رسومات میں فلمی شخصیات اور بڑے رہنما شریک ہوئے
नाना पाटेकर को राजकीय सम्मान के साथ दी गई अंतिम विदाई, बेटे ने बताया क्यों रात में किया गया अंतिम संस्कार?

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات میں جیکی شراف، ساجد ناڈیاڈوالا اور انیل شرما سمیت فلمی دنیا کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ متعدد بڑے سیاسی رہنما بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی اداکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی گاؤں پہنچے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی پونے میں نانا پاٹیکر کے جسد خاکی کا آخری دیدار کیا اور پھولوں کی چادر چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے نانا پاٹیکر کے بیٹے اور اہلیہ سے ملاقات کرکے اس غم کی گھڑی میں ان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

نانا پاٹیکر کی موت  سے مداح غم زدہ
नाना पाटेकर को राजकीय सम्मान के साथ दी गई अंतिम विदाई, बेटे ने बताया क्यों रात में किया गया अंतिम संस्कार?

نانا پاٹیکر کی موت کی خبر سے ملک بھر میں ان کے مداحوں کو گہرا صدمہ پہنچا۔ جمعرات کو بڑی تعداد میں لوگ پونے میں واقع ان کے فارم ہاؤس پہنچے تاکہ اپنے پسندیدہ اداکار کا آخری دیدار کر سکیں۔ہزاروں مداحوں نے انہیں آخری وداعی دی۔ اس موقع پر کئی لوگ نانا پاٹیکر کے بڑے بڑے پوسٹر لے کر پہنچے اور اپنے پسندیدہ اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جمعرات کی رات ہی کیوں ادا کی گئیں آخری رسومات؟

آخری رسومات کے بعد نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اہل خانہ نے اسی دن آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں ملہار سے پوچھا گیا کہ جمعرات کی رات دیر گئے آخری رسومات ادا کرنے کی کیا وجہ تھی۔ اس پر انہوں نے بتایا، ’’ہم نے اسی دن آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا، کیونکہ ان کا انتقال آج صبح ہی ہو گیا تھا اور کافی وقت گزر چکا تھا۔ اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ آخری رسومات آج ہی ادا کر دی جائیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read