Bharat Express DD Free Dish

Kiara Advani and Sidharth Malhotra Share Second Pregnancy: کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا دوسری بار بننے والے ہیں والدین، خاص انداز میں دی خوشخبری

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کی دوسری بار والدین بننے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح مسلسل انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ مداحوں نے جوڑی کی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی:  بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی کِیاراایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے گھر ایک بار پھر خوشیاں آنے والی ہیں۔ دونوں جلد ہی دوسری بار والدین بننے والے ہیں۔ کِیرا اور سدھارتھ نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے۔جوڑی نے بتایا کہ ایک بار پھر انہیں زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ملنے والا ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی ہے۔ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کی پہلی بیٹی سرایاہ ملہوترا اپنے والدین کو اون سے بنے موزے دیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اسی تصویر کے ذریعے دونوں نے اپنے دوسرے بچے کی آمد کی خبر انتہائی خوبصورت انداز میں دی۔ پوسٹ کے کیپشن میں دونوں نے لکھا، ’’ایک بار پھر سب سے بڑے تحفے کی نعمت ملی ہے… ہمارے دل محبت اور تشکر سے بھرے ہوئے ہیں۔‘‘

شیرشاہ کے سیٹ پر شروع ہوئی تھی محبت کی کہانی

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی محبت کی کہانی فلم شیرشاہ کے سیٹ سے شروع ہوئی تھی۔ دونوں نے 2021 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور رفتہ رفتہ ان کا رشتہ محبت میں بدل گیا۔کئی برس تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے فروری 2023 میں راجستھان میں شاندار شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔شادی کے تقریباً 2 سال بعد جون 2025 میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ پہلی بار والدین بنے۔ ان کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام سرایاہ رکھا گیا۔

مداحوں نے دی مبارکباد

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کی دوسری بار والدین بننے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح مسلسل انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ مداحوں نے جوڑی کی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دونوں اداکاروں کے آنے والے پروجیکٹس

کام کے محاذ پر کیارا ایڈوانی حال ہی میں یش کی اداکاری والی فلم ٹاکسک میں نظر آئی ہیں۔ اس فلم میں یش کے علاوہ نین تارا، ہما قریشی، تارا ستاریا اور رکمنی وسنت نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔وہیں سدھارتھ ملہوترا کی فلم ون- فورس آف دی فاریسٹ 25 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں وہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ نظر آئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read