ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 295 رن بنائے۔ جان کیمبل نے جسٹن گریوز کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 19.2 اوورز میں 135 رن کی شراکت داری کی۔ کیمبل نے 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رن بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد گریوز نے کیسی کارٹی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 41 رن جوڑے اور ٹیم کا اسکور 176 رن تک پہنچایا۔
گریوز نے جڑی سنچری
کارٹی 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ ایک وقت میں 198 رن کے اسکور تک اس کے 5 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم جسٹن گریوز نے شاندار بلے بازی جاری رکھتے ہوئے 108 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 101 رن کی سنچری اننگز کھیلی۔ اس کے بعد عامر جنگو نے 43 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 58 رن جبکہ روسٹن چیز نے 24 رن کی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو 295 رن کے اسکور تک پہنچایا۔ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کیے، جبکہ پرسدھ کرشنا نے 2 اور نتیش ریڈی نے 1 وکٹ حاصل کیا۔
کوہلی اور گل نے ہندوستان کو دلائی جیت
295 رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے 41.4 اوورز میں ہی 2 وکٹ کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ کپتان شبھمن گل نے روہت شرما کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 12 اوورز میں 74 رن کی شراکت داری کی۔روہت شرما 35 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 32 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد وراٹ کوہلی نے محاذ سنبھال لیا۔
وراٹ کوہلی 139 رن بنا کر ناٹ آؤٹ
وراٹ کوہلی نے کپتان شبھمن گل کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 132 گیندوں پر 151 رن کی شاندار شراکت داری کی اور ہندوستان کا اسکور 225 رن تک پہنچا دیا۔ گل 108 گیندوں پر 110 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 13 چوکے شامل تھے۔
دوسری جانب وراٹ کوہلی نے 88 گیندوں پر 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 139 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ روتوراج گائیکواڑ نے 19 گیندوں پر 13 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
چھکے کے ساتھ مکمل کی سنچری
کپتان شبھمن گل کے پویلین لوٹنے کے بعد بھی وراٹ کوہلی نے جارحانہ انداز جاری رکھا۔ انہوں نے پہلے نصف سنچری مکمل کی اور پھر چھکا لگا کر اپنی سنچری بھی پوری کی۔کوہلی نے روتوراج گائیکواڑ کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے صرف 46 گیندوں پر 75 رن کی ناقابل شکست شراکت داری کی اور ہندوستان کو آسان جیت دلادی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



