نئی دہلی: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی آخری صف میں کھڑے شخص کی زندگی کو بہتر بنانا ہی حقیقی معنوں میں قوم کی تعمیر کا راستہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کو قوم کی خدمت کا سچا سادھک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے نے ’انتودیہ‘ کی ایسی فکر پیش کی، جس میں معاشرے کے سب سے زیادہ ضرورت مند شخص کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی۔ پی ایم مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے خیالات اور اصولوں کو اپنائیں اور سماجی و قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عہد کریں۔
پی ایم مودی نے سنسکرت کا شلوک بھی شیئر کیا
اس موقع پر وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک شلوک بھی شیئر کیا، جس کا پیغام عمل اور پُرشارتھ یعنی مسلسل کوشش کی اہمیت پر مرکوز ہے۔ اس شلوک کا مفہوم ہے کہ انسان جتنی زیادہ کوشش کرتا ہے، کامیابی اتنی ہی جلد اس کے قریب آتی ہے۔ یعنی صرف قسمت کے بھروسے بیٹھنے کے بجائے محنت، حوصلے اور نئے خیالات کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شلوک ’یوگ واششٹھ‘ سے لیا گیا ہے۔ یہ ادویت ویدانت کی اہم تصانیف میں شمار ہوتی ہے، جس میں خود شناسی، زندگی، عمل اور نجات جیسے موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ہے۔
राष्ट्रसेवा के सच्चे साधक पंडित दीनदयाल उपाध्याय जी को उनकी जयंती पर सादर नमन। उन्होंने समाज की अंतिम पंक्ति में खड़े व्यक्ति के उत्थान को राष्ट्र निर्माण का आधार माना और अंत्योदय की एक ऐसी विचारधारा दी, जिससे आज भी जनकल्याण की अद्भुत प्रेरणा मिलती है। आइए, इस विशेष अवसर पर उनके विचारों और आदर्शों को आत्मसात कर सामाजिक और राष्ट्रीय दायित्वों को पूरा करने का संकल्प दोहराएं।
यथा यथा प्रयत्नः स्याद्भवेदाशु फलं तथा।
इति पौरुषमेवास्ति दैवमस्तु तदेव च॥
— Narendra Modi (@narendramodi) September 25, 2026
ایک دن پہلے بھی شیئر کیا تھا سنسکرت سبھاشیت
وزیر اعظم مودی نے اس سے ایک دن قبل بھی سنسکرت کا ایک سبھاشیت شیئر کیا تھا۔ اس میں ایسی زبان بولنے کی تلقین کی گئی تھی جو سچی ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار اور دوسروں کے لیے مفید بھی ہو۔ اس پیغام میں خود مطالعہ اور غوروفکر کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تھا۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے بھارتیہ جن سنگھ کے اہم بانی لیڈروں میں شامل تھے۔ ان کے خیالات میں معاشرے کے آخری فرد تک ترقی اور فلاح و بہبود کے ثمرات پہنچانے پر خصوصی زور دیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





