Bharat Express DD Free Dish

Police Captain Raided in Jamui: جموئی میں پولیس کپتان کی فلمی انداز میں چھاپہ ماری، ہیلمٹ پہن کر بائیک سے پہنچے ایس پی، 8 ریت مافیا گرفتار

ایس پی وشواجیت دیال کو مںجھوے ریت گھاٹ پر غیر قانونی کان کنی اور ریت کی نقل و حمل سے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی انہوں نے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھاٹ کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ پولیس کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر کئی ٹریکٹر ڈرائیور گاڑیاں لے کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے غیر قانونی ریت سے لدے 9 ٹریکٹر اور 7 بائیکس ضبط کرلیں۔

بہار کے جموئی ضلع میں غیر قانونی ریت کے کاروبار کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) وشواجیت دیال خود ایکشن میں آئے اور ہفتہ کو مںجھوے ریت گھاٹ پر اچانک چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کی خاص بات یہ رہی کہ ایس پی خود ہیلمٹ پہن کر بائیک پر سوار ہوکر اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے براہ راست ریت گھاٹ پہنچے۔ پولیس کی اچانک کارروائی سے غیر قانونی ریت کا کاروبار کرنے والوں میں افرا تفری مچ گئی۔

اچانک گھیراؤ سے مچی بھگدڑ

ایس پی وشواجیت دیال کو مںجھوے ریت گھاٹ پر غیر قانونی کان کنی اور ریت کی نقل و حمل سے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی انہوں نے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھاٹ کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ پولیس کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر کئی ٹریکٹر ڈرائیور گاڑیاں لے کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے غیر قانونی ریت سے لدے 9 ٹریکٹر اور 7 بائیکس ضبط کرلیں۔ کچھ ڈرائیور تیز رفتاری کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے، تاہم بھاگنے کی کوشش کے دوران 2 ٹریکٹر بری طرح متاثر بھی ہوئے۔ پولیس نے موقع سے تقریباً ایک درجن موبائل فون بھی برآمد کیے ہیں، جن کے ذریعے غیر قانونی ریت کے کاروبار سے جڑے دیگر افراد اور نیٹ ورک کے بارے میں معلومات ملنے کی امید ہے۔

کارروائی کے دوران 8 افراد گرفتار

کارروائی کے دوران پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے کاروبار میں مبینہ طور پر شامل 8 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کے خلاف سخت دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فرار ہونے والے ٹریکٹر ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔

’صرف گاڑیاں نہیں، جائیداد بھی ضبط ہوگی‘

کارروائی کے بعد ایس پی وشواجیت دیال نے ریت مافیا کو سخت وارننگ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب صرف گاڑیوں اور ٹریکٹروں کو ضبط کرنے تک کارروائی محدود نہیں رہے گی، بلکہ غیر قانونی ریت کے کاروبار سے حاصل کی گئی جائیدادوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی اس کارروائی کے بعد علاقے میں غیر قانونی ریت کے کاروبار سے وابستہ افراد میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم آئندہ بھی سختی کے ساتھ جاری رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read