Bharat Express DD Free Dish

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ رہی ہے۔ اس نے کتے کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ رکھا ہے۔ ویڈیو میں کتا واضح طور پر خوف زدہ دکھائی دے رہا اور جب خاتون اسے پل کے کنارے کی جانب لے جانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ مزاحمت کرتا نظر آتا ہے۔تخاتون نے کتے کی مزاحمت کی پروا نہیں کی اور اسے پل سے نیچے ندی میں دھکیل دیا۔

نئی دہلی : نیپال کے بژھانگ ضلع میں ایک خاتون کو پل سے ایک کتے کو زبردستی ندی میں دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس کے بعد لوگوں نے پولیس سے خاتون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خاتون نے کتے کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ رکھا تھا

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ رہی ہے۔ اس نے کتے کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ رکھا ہے۔ ویڈیو میں کتا واضح طور پر خوف زدہ دکھائی دیتا ہے اور جب خاتون اسے پل کے کنارے کی جانب لے جانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ مزاحمت کرتا نظر آتا ہے۔ تخاتون نے کتے کی مزاحمت کی پروا نہیں کی اور اسے پل سے نیچے ندی میں دھکیل دیا۔ اس کے بعد ویڈیو میں کتا ندی ا کی تیز لہروں میں بہتے ہوئے خود کو بچانے کے لیے جدوجہد کرتا دکھائی دیتا
ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمل ناڈو میں 2027 سے آبی ذخائر میں گنیش مورتی وسرجن پر پابندی، دہلی میں بھی سخت قوانین

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکہ کے سامنے رکھیں 7 شرائط، نہ مانی تو ہوگی فیصلہ کن جنگ

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ

واقعے کے حالات کیا تھے اور بعد میں کتے کے ساتھ کیا ہوا، اس بارے میں ابھی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد لوگوں نے خاتون کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر خاتون کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read