وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بار پھر متاثر کن ’سُبھاشِتَم‘ شیئر کیا ہے۔ اس بار پی ایم مودی نے مہابھارت کے شانتی پرو کے ایک مشہور شلوک کے ذریعے بتایا ہے کہ زندگی میں یکسوئی، محنت، بہادری اور علم رکھنے والے شخص کا ساتھ خوشحالی کبھی نہیں چھوڑتی۔
پی ایم مودی نے شیئر کیا مہابھارت کا شلوک
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر یہ شلوک پوسٹ کیا
अद्वैधमनसं युक्तं शूरं धीरं विपश्चितम्। न श्रीः सन्त्यजते नित्यमादित्यमिव रश्मयः॥
اس شلوک کا مفہوم ہے کہ جس شخص کا ذہن تذبذب سے پاک، جو نظم و ضبط کا پابند، محنتی، بہادر، صابر اور علم رکھنے والا ہو، خوشحالی یعنی لکشمی اس کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتی۔ بالکل اسی طرح جیسے سورج کا ساتھ اس کی شعاعیں کبھی نہیں چھوڑتیں۔
شلوک کا ہر لفظ دیتا ہے کامیابی کا سبق
پی ایم مودی کی جانب سے شیئر کیے گئے اس شلوک کے ہر لفظ میں زندگی کے لیے ایک اہم سبق پوشیدہ ہے۔
ادویْدھ منَسَم: ایسا شخص جس کا ذہن تذبذب سے پاک، مضبوط اور یکسو ہو۔
یوکتم: جو ضبط و نظم کا پابند ہو اور اپنے کام کے لیے پوری طرح وقف ہو۔
شورَم و دھیرَم: جو بہادر ہو اور مشکل حالات میں اپنا حوصلہ نہ کھوئے۔
وِپَشچِتَم جو دانش مند ہو اور علم و شاستروں کا جاننے والا ہو۔
ن شری سنتیَجتے نِتیَم آدتیَو میو رشمیَہ: ایسے باصلاحیت شخص کو خوشحالی اسی طرح کبھی نہیں چھوڑتی، جیسے سورج کو اس کی شعاعیں کبھی نہیں چھوڑتیں۔
پہلے بھی سُبھاشِتَم کے ذریعے دے چکے ہیں پیغام
یہ پہلی بار نہیں ہے، جب پی ایم مودی نے ’سُبھاشِتَم‘ کے ذریعے ملک کے لوگوں کے لیے پیغام شیئر کیا ہو۔ اس سے پہلے 11 ستمبر کو بھی انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے کے تحفظ اور اخلاقی اقدار کی حفاظت سے متعلق ایک شلوک شیئر کیا تھا۔اس کے علاوہ 10 جون کو بھی وزیر اعظم نے عوامی نمائندوں کے لیے عاجزی، عوامی خدمت اور بہتر حکمرانی کی اہمیت بیان کرنے والا ایک سنسکرت شلوک شیئر کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
