Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے مہابھارت کا ایک شلوک شیئر کیا، محنت، بہادری اور علم رکھنے والے شخص کا ساتھ خوشحالی کبھی نہیں چھوڑتی
اس شلوک کا مفہوم ہے کہ جس شخص کا ذہن تذبذب سے پاک، جو نظم و ضبط کا پابند، محنتی، بہادر، صابر اور علم رکھنے والا ہو، خوشحالی یعنی لکشمی اس کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتی۔ بالکل اسی طرح جیسے سورج کا ساتھ اس کی شعاعیں کبھی نہیں چھوڑتیں۔
India-Indonesia Bond: رامائن، مہابھارت اور مشترکہ تہذیبی ورثہ بھارت اور انڈونیشیا کے تعلقات کی بنیاد ہیں: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت توسیع پسندی نہیں بلکہ ترقی کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نئی دہلی اور جکارتہ کے درمیان ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ ہے، لیکن دونوں ممالک کو جدا کرنے والا سمندر درحقیقت انہیں جوڑنے والا ایک مضبوط پل ہے، جو مستقبل میں بھی ان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
The ‘Mahabharata’ Formula for Success: کامیابی کا ‘مہابھارت’ فارمولا، وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کو شیئر کیا ایک خاص منتر
وزیر اعظم مودی اکثر اپنے خطابات میں مضبوط ارادے اور مستقل مزاجی پر زور دیتے رہے ہیں۔ اس موقع پر بھی انہوں نے واضح کیا کہ قوم کی ترقی کا آغاز فرد کی ذاتی بہتری سے ہوتا ہے۔ اگر ہر شخص اپنے کام میں مہارت پیدا کرے اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرے تو نہ صرف اس کی اپنی زندگی بہتر ہو سکتی ہے بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
Entertainment News: ’’میں گنگا کا بیٹا ہوں، میں ہی لکھوں گا مہابھارت‘‘، اسکرپٹ لکھنے سے پہلے راہی معصوم رضا نے کیوں کہا تھا ایسا؟
راہی معصوم رضا کا طرز تحریر ہمیشہ مختلف تھا۔ ان کی لکھی ہوئی یہ شاعری ’’اس سفر میں نیند ایسی کھو گئی، ہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی‘‘، اس بات کو بخوبی بیان کرتی ہے۔ راہی معصوم رضا کا انتقال 15 مارچ 1992 کو ممبئی میں ہوا تھا۔ راہی کو ان کے کام کے لیے حکومت ہند نے پدم شری اور پدم بھوشن سے نوازا تھا۔
Gita jayanti 2023: گیتا جینتی آج، وزیر داخلہ شاہ بین الاقوامی سیمینار کے لیے کروکشیتر پہنچے، کہا – بی جے پی عظیم ثقافت کو آگے بڑھا رہی ہے
آج گیتا جینتی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر امت شاہ کروکشیتر آئے۔ ان کے علاوہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی۔ نڈا نے برہما سروور میں مہا آرتی بھی کی۔





