نئی دہلی: یو پی آئی کے ذریعے ہونے والے ڈیجیٹل لین دین پر Merchant Discount Rate (ایم ڈی آر) کو لے کر ملک میں سیاسی بحث شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس معاملے پر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے خاموشی سے یو پی آئی لین دین پر فیس وصول کرنے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے 2,000 روپے سے زیادہ کے Merchant یو پی آئی لین دین پر ایم ڈی آر عائد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
’صرف 5 فیصد لین دین، لیکن مالیت کا 65 فیصد‘
راہل گاندھی نے کہا کہ اگرچہ 2,000 روپے سے زیادہ کے یو پی آئی لین دین کی تعداد صرف تقریباً 5 فیصد ہے، لیکن مجموعی یو پی آئی ٹرانزیکشن ویلیو کا تقریباً 65 فیصد حصہ انہی لین دین سے آتا ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس دعوے پر بھی سوال اٹھایا کہ عام صارف سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت چاہے یہ کہتی رہے کہ صارف سے کوئی چارج نہیں لیا جائے گا، لیکن اگر دکاندار پر یہ فیس عائد کی گئی تو آخر اس کا بوجھ کہاں جائے گا؟ ان کے مطابق دکاندار اس اضافی لاگت کو اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں شامل کرکے بالآخر عام صارف سے ہی وصول کریں گے۔ اس طرح یو پی آئی پر براہ راست فیس نہ ہونے کے باوجود عام لوگوں کی جیب پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔
मोदी सरकार ने चुपचाप UPI पर फ़ीस लगाने का रास्ता खोल दिया है।
अब ₹2,000 से ऊपर के merchant UPI लेन-देन पर MDR लगाया जा सकता है। इन ट्रांजैक्शंस की संख्या भले ही सिर्फ़ 5% हो, लेकिन UPI के कुल transaction value का करीब 65% इन्हीं में है।
सरकार कहती है कि ग्राहक से कोई फ़ीस नहीं…
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 15, 2026
امریکی پیمنٹ کمپنیوں کے دباؤ کا الزام
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ امریکی پیمنٹ کمپنیاں طویل عرصے سے بھارت کی زیرو ایم ڈی آر پالیسی کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے اب اسی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے پالیسی میں تبدیلی کا راستہ کھول دیا ہے۔ راہل گاندھی نے اسے امریکی دباؤ کے سامنے حکومت کے ’سرینڈر‘ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یو ایس ٹریڈ ڈیل کی طرح اس معاملے میں بھی حکومت دباؤ میں ہے۔
حکومت نے پیمنٹ اینڈ سیٹلمنٹ سسٹمز ایکٹ، 2007 کی دفعہ 10A کے تحت یو پی آئی ادائیگیوں سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے تحت بینکوں کو 2,000 روپے تک کے یو پی آئی لین دین اور RuPay ڈیبٹ کارڈ سے کیے جانے والے ادائیگیوں پر کوئی فیس عائد کرنے سے روکا گیا ہے۔ تاہم 2,000 روپے سے زیادہ کے Merchant Transaction پر مستقبل میں ایم ڈی آر عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس فیس کی شرح کیا ہوگی اور کن کاروباری اداروں یا تاجروں پر یہ لاگو ہوگی، اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

