Urdu Conclave 2026

Satya Niketan Tragedy: سَتیہ نکیتن حادثہ: غم کے درمیان دو خاندانوں نے قائم کی انسانیت کی مثال، متوفیوں کے قرنیے عطیہ

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والے 7 افراد میں سے 2 کے اہل خانہ نے ان کے قرنیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اہل خانہ کے اس فیصلے سے متوفیوں کے قرنیے ضرورت مند مریضوں کے کام آسکیں گے اور کسی کی آنکھوں میں روشنی واپس لانے میں مدد مل سکتی ہے۔حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے کے باوجود دونوں خاندانوں کا یہ فیصلہ معاشرے کے لیے ایک متاثر کن پیغام ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز انتظامیہ نے بھی اہل خانہ کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔

دہلی کے سَتیہ نکیتن علاقے میں پیش آنے والے دردناک عمارت حادثے نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 7 افراد کی موت ہوچکی ہے، جن میں 5 طلبہ اور 2 مزدور شامل ہیں۔ یہ تمام طلبہ سَتیہ نکیتن علاقے میں رہ کر تعلیم حاصل کرتے تھے۔ تمام متوفیوں کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے جے پی این ایپکس ٹراما سینٹر لایا گیا تھا۔

حادثے میں 7 افراد ہلاک، 4 زیر علاج

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے مطابق حادثے میں زخمی 12 افراد کو ٹراما سینٹر لایا گیا تھا۔ ان میں سے 6 کو اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ ایک مریض نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ فی الحال 4 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 3 کی حالت مستحکم ہے، جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ وہیں 30 سالہ مریض کرشنا کو اتوار کے روز ہی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

دو خاندانوں نے قرنیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا

اس دوران غم کی اس گھڑی میں دو خاندانوں نے انسانیت کی ایک بڑی مثال قائم کی ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والے 7 افراد میں سے 2 کے اہل خانہ نے ان کے قرنیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اہل خانہ کے اس فیصلے سے متوفیوں کے قرنیے ضرورت مند مریضوں کے کام آسکیں گے اور کسی کی آنکھوں میں روشنی واپس لانے میں مدد مل سکتی ہے۔حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے کے باوجود دونوں خاندانوں کا یہ فیصلہ معاشرے کے لیے ایک متاثر کن پیغام ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز انتظامیہ نے بھی اہل خانہ کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔

4 زخمی اسپتال میں زیر علاج

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق زیر علاج مریضوں میں 49 سالہ مزدور اسغر علی، 19 سالہ طالب علم نیرج باوا، 19 سالہ آدتیہ کمار اور 19 سالہ نتیش چھب شامل ہیں۔وہیں جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ طالب علم ابھیشیک کمار، 19 سالہ طالب علم ارپت جاج، 20 سالہ طالب علم یوراج سونی، 17 سالہ طالب علم پون کمار، 56 سالہ مزدور سریندر سنگھ، 19 سالہ طالب علم اکشت سنگھ اور 30 سالہ مزدور پرم لال کوری شامل ہیں۔ تمام متوفیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کرلی ہے۔

پرانی عمارت میں غیر قانونی طور پر پی جی چلایا جارہا تھا

بتایا جاتا ہے کہ سَتیہ نکیتن کی یہ عمارت کافی پرانی تھی اور اس میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر طلبہ کے لیے رہائشی مرکز چلایا جارہا تھا۔دہلی پولیس نے اس معاملے میں عمارت کے مالک ہری رام گپتا، ان کی اہلیہ ارمیلا گپتا اور بیٹے مہیش گپتا کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read