اتوار کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری ایسٹ زون کی ٹیم کو اس کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ ویبھو سوریہ ونشی نے ابھیمنیو ایشورن کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 88 گیندوں پر 100 رنز کی شراکت داری کی۔ویبھو نے 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے، جس کے بعد وہ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ایشورن نے شکھر موہن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 33 رنز جوڑے۔ ایشورن 86 گیندوں پر 11 باؤنڈریز کی مدد سے 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کچھ ہی دیر بعد ٹیم نے 147 کے اسکور پر سدیپ کمار (6) کی شکل میں تیسرا وکٹ بھی گنوا دیا۔
ایشان کشن نے سنبھالا محاذ
یہاں سے کپتان ایشان کشن نے محاذ سنبھال لیا۔ انہوں نے شکھر موہن کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت داری کی۔ شکھر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد ایشان نے کمار کشاگر کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 230 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔ کمار کشاگر نے 132 گیندوں پر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔ ٹیم نے 471 کے اسکور پر اپنی پانچویں وکٹ گنوائی۔
ایشان کی طوفانی ڈبل سنچری
اس کے بعد ایشان نے انوکول رائے کے ساتھ 140 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو 600 رنز کے پار پہنچا دیا۔ ایشان 250 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر ڈریسنگ روم واپس لوٹ گئے۔ اس وقت انہوں نے 301 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 27 چوکے اور 7 چھکے لگائے تھے۔اس کے بعد محمد شامی (28) نے کنین قریشی (40) کے ساتھ 54 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو 650 رنز کے پار پہنچایا۔ ٹیم کو 680 کے اسکور پر ساتواں جھٹکا لگا، جس کے بعد کپتان ایشان ایک بار پھر بلے بازی کے لیے میدان میں اترے۔
ٹرپل سنچری سے 30 رنز دور رہے
ٹیم نے 9ویں وکٹ کے طور پر کپتان ایشان کشن کا وکٹ گنوایا۔ انہوں نے 334 گیندوں پر 30 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 270 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹرپل سنچری سے صرف 30 رنز دور رہ گئے۔ اننگز کے 163ویں اوور میں تریپورن وجے نے ایشان کشن کے ساتھ مکیش کمار (0) کو بھی آؤٹ کرکے ایسٹ زون کی اننگز 708 رنز پر سمیٹ دی۔
تریپورن وجے کی عمدہ گیند بازی
ساؤتھ زون کی جانب سے تریپورن وجے نے مجموعی طور پر 42 اوورز گیند بازی کی، جس میں 180 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ چاما ملند اور شریاس گوپال نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیخ رشید کو 1 کامیابی ملی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

