Bharat Express DD Free Dish

Ambuja Cements Report: امبوجا سیمنٹس کی پہلی سہ ماہی میں مضبوط کارکردگی، منافع اور آپریشنل استعداد میں نمایاں بہتری

اڈانی گروپ کی کمپنی امبوجا سیمنٹس لمیٹڈ نے مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی (30 جون 2026 کو ختم ہونے والی سہ ماہی) کے نتائج جاری کرتے ہوئے مضبوط مالی اور آپریشنل کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔

اڈانی گروپ کی کمپنی نے ویلیو پر مبنی ترقی، پریمیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ اور لاگت میں کمی کی حکمت عملی سے  سہ ماہی نتائج کو مزید مستحکم بنایا۔کمپنی کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 17.1 ملین ٹن رہی جبکہ ٹریڈ سیلز کا حصہ بڑھ کر 78 فیصد تک پہنچ گیا۔ اسی طرح پریمیم مصنوعات کی فروخت بھی بڑھ کر 34 فیصد ہو گئی۔ کمپنی کی مجموعی آمدنی 9,500 کروڑ روپے رہی جبکہ آپریٹنگ ای بی آئی ٹی ڈی اے (EBITDA) بڑھ کر 1,589 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ EBITDA مارجن میں بھی 3.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 16.7 فیصد رہا۔

امبوجا سیمنٹس کے ہول ٹائم ڈائریکٹر اور سی ای او ونود باہیٹی نے کیا کہا؟

امبوجا سیمنٹس کے ہول ٹائم ڈائریکٹر اور سی ای او ونود باہیٹی نے کہا کہ مالی سال 27-2026 کا آغاز کمپنی کے لیے انتہائی حوصلہ افزا رہا ہے۔ ان کے مطابق پریمیم مصنوعات، بہتر مارکیٹ مکس، توانائی کی بچت اور مؤثر لاگت نظم و نسق کے باعث کمپنی نے مغربی ایشیا کی جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے پیدا ہونے والے اخراجاتی دباؤ کے باوجود فی میٹرک ٹن لاگت میں 206 روپے کی کمی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی مالی سال کے اختتام تک اپنی پیداواری صلاحیت 109 ملین ٹن سے بڑھا کر 119 ملین ٹن سالانہ کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

کمپنی نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 75 میگاواٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گرین انرجی کی مجموعی صلاحیت 973 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گرین پاور کا حصہ بڑھ کر 34 فیصد ہو گیا ہے۔ کمپنی اب بھی قرض سے مکمل طور پر پاک ہے اور اس کے پاس اعلیٰ ترین کریڈٹ ریٹنگ برقرار ہے۔

امبوجا سیمنٹس کی برطانیہ کی لیلاک لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری

امبوجا سیمنٹس نے ماحولیاتی اہداف کے تحت برطانیہ کی لیلاک لمیٹڈ کے ساتھ کم کاربن سیمنٹ ٹیکنالوجی کے لیے شراکت داری بھی کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 2050 تک نیٹ زیرو کے ہدف کے حصول، قابل تجدید توانائی کے استعمال، ڈیجیٹلائزیشن، وسائل کے مؤثر استعمال اور ماحول دوست تعمیراتی مصنوعات کے فروغ کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ کمپنی نے مستقبل میں بنیادی ڈھانچے، رہائشی منصوبوں اور شہری ترقی کی وجہ سے سیمنٹ کی طلب میں طویل مدتی اضافے کی بھی امید ظاہر کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read