Bharat Express DD Free Dish

Hardik Pandya Fitness Update: ٹیم انڈیا کو ملی ایک اور خوشخبری، ہاردک پانڈیا کی فٹنس پر آئی رپورٹ، کم ہوسکتی ہے ٹیم کی پریشانی

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی نہیں پیش کی۔ اس وقت ٹیم کو اسٹار تیز گیند باز آل راونڈر ہاردک پانڈیا کی کمی محسوس ہو رہی تھی۔ تجربہ کار کھلاڑی ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2026 کے بعد سے ہی میدان پر نہیں اترے ہیں۔

ٹیم انڈیا موجودہ وقت میں سفید گیند (وائٹ بال) میں بھی اچھی کارکردگی نہیں کرپا رہی ہے۔ افغانستان اور زمبابوے کے خلاف ہی ٹیم کو جیت ملی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی شرمناک رہی تھی۔ ایسے میں ٹیم کی سب سے بڑی کمیوں میں تجربہ کارآل راونڈر کی کمی رہی تھی۔ فینس اور منیجمنٹ کو انگلینڈ دورے پر ہاردک پانڈیا کی بہت زیادہ کمی محسوس ہوئی تھی۔ اب ان کی فٹنس پرایک بڑا اپڈیٹ آیا ہے، جس سے ٹیم انڈیا کو جلد ہی خوشخبری مل سکتی ہے۔

ہاردک پانڈیا کی فٹنس پربڑا اپڈیٹ

آئی پی ایل 2026 کے دوران ہی ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا کو پریشانی شروع ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ہی وہ آئی پی ایل کے بعد کوئی بھی مقابلہ نہیں کھیل رہے ہیں۔ ان کی فٹنس پربی سی سی آئی اور ٹیم منیجمنٹ نے اپنی نظربنائے رکھی ہے۔ اس درمیان ریو اسپورٹس کی ایک رپورٹ ہاردک پانڈیا کی فٹنس پرآئی ہے۔ ان کے مطابق، بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ہاردک پانڈیا نے 12 اوور پھینکنے شروع کردیئے ہیں۔ وہ اپنے ریفلیکس کو تیز کرنے کے لئے کنکریٹ اورٹائلوں پرپلاسٹک کی گیندوں سے ڈرل کررہے ہیں، جس سے وہ جلد ہی پوری طرح سے فٹ ہوسکتے ہیں۔ ہاردک پانڈیا اگراسی انداز میں اپنی فٹنس پر کام کرتے رہے، تو وہ ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ونڈے سیریزمیں کھیلتے ہوئے نظرآسکتے ہیں۔

ہاردک پانڈیا کا ٹیم انڈیا کے پاس نہیں ہے متبادل

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم لمبے وقت سے ہاردک پانڈیا کا متبادل تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حالانکہ اس میں بی سی سی آئی اورسلیکٹروں کواب تک کامیابی نہیں ملی ہے۔ نتیش کمارریڈی پرٹیم نے محنت کی، لیکن وہ بھی باربارزخمی ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے ہی ٹیم کی پریشانی بالکل بھی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ ان کے بعد شیوم دوبے اورسوریانش شیڈگے کوموقع دیا جا رہا ہے۔ حالانکہ شیوم دوبے نے اب تک ونڈے فارمیٹ میں خود کو ثابت نہیں کیا ہے۔ وہیں سوریانش شیڈگے نے اب تک ٹی-20 میں بھی اپنی جگہ نہیں بنائی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read