Bharat Express

Seminar on Sports as profession for Women held at Gauhati University: گوہاٹی یونیورسٹی میں ‘خواتین کے لئے بطور پیشہ کھیل’ پر منعقد ہوا سیمینار

کلکتہ یونیورسٹی کی ڈپارٹمنٹ آف بزنس مینجمنٹ ڈاکٹر شرمشٹھا مکھرجی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے کھیلوں کے کیریئرکے طور پر ایک الگ اہمیت ہے۔

گوہاٹی یونیورسٹی۔

قومی خواتین کمیشن کے ذریعہ اسپانسرڈ ’خواتین کے لئے پیشے کے طور پرکھیل‘ موضوع پر منگل کو ایک سیمینار یونیورسٹی احاطے میں منعقد کی گئی تھی۔ اس سیمینارکا آغاز اسٹوڈنٹ ویلفیئراینڈ پروگرامس کوآرڈینیٹر ڈائریکٹرڈاکٹر رنجن کمار کاکتی کے خطاب سے ہوا۔

ڈاکٹررنجن کمارکاکتی نے کہا کہ خواتین کے لئے پیشے کے طورپر کھیل کی الگ اہمیت ہے کیونکہ سرکاری اورنجی شعبے میں اس سے متعلق ملازمت کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کھیلوں کوکیریئرکے متبادل کے طور پرمنتخب کرنے پرزوردینے کی بات کی اوراس کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دورکرنے کی بات کی۔

وہیں کلکتہ یونیورسٹی کی ڈپارٹمنٹ آف بزنس مینجمنٹ کی ڈاکٹر شرمشٹھا بنرجی نے بطورمہمان خصوصی شامل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے کھیلوں کے کیریئرکے طور پر ایک الگ اہمیت ہے۔ گوہاٹی یونیورسٹی کے وویمنس اسٹڈی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹرپولی ووکلائن نے بھی پروگرام میں حصہ لینے والوں سے بات کی اورکھیلوں میں خواتین کی شرکت اوراسے ایک پیشے کے طورپراپنانے کی اہمیت پر زوردیا۔

Also Read