Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra Legislative Council Elections 2026: مہاراشٹر میں مہایتی نے جاری کی ایم ایل سی امیدواروں کی فہرست، باغیوں سے کی یہ بڑی اپیل

مہایتی اتحاد نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا ہے اور باغیوں سے اپنی امیدواری واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

مہاراشٹرمیں قانون سازکونسل (ایم ایل سی) کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان مہایتی نے کردیا ہے۔ باغیوں سے اپنے نام واپس لینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ مہایتی میں بی جے پی، این سی پی اورایکناتھ شندے کی شیوسینا کی طرف سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ مہایتی نے آج بدھ کے روز 17 امیدواروں کا اعلان کردیا۔ ووٹنگ 18 جون کوہوگی۔

مہایتی (بی جے پی-شیوسینا-نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-اجیت پوارگروپ) نے 2026 کے قانون سازکونسل (ایم ایل سی) کے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی سرکاری فہرست جاری کی ہے۔ 3 جون کوجاری ہونے والی فہرست میں ریاست کی 17 نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناگپورسے ڈاکٹرراجیو پوٹدار، بھنڈارا-گوندیا سے اویناش براہمنکر، امراوتی سے پروین پوٹے، احمدنگرسے پراجکت تنپورے، تھانے سے رویندرپھاٹک، ناسک سے نریندردراڈے اورپونے سے وکرم کاکڑے کوامیدواربنایا گیا ہے۔

مہایتی نے کیا امیدواروں کا اعلان

مہایتی نے ان امیدواروں کو2026 کے قانون سازکونسل کے انتخابات کے لیے مجازامیدوارقراردیا ہے۔ ووٹروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتخابات کے دوران اپنی پہلی ترجیحی ووٹ مہایتی امیدواروں کودیں۔ مہایتی نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 18 جون کوہونے والے انتخابات میں اپنے امیدواروں کوپہلی ترجیح کا ووٹ دیں۔ امیدواروں کی فہرست پربی جے پی مہاراشٹر صدر رویندرچوہان، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوارگروپ) کے ریاستی صدرسنیل تٹکرے اورشیوسینا کے سکریٹری راہل شیوالے کے دستخط ہیں۔ واضح رہے کہ تینوں لیڈران نے الیکشن کے درمیان پریس کانفرنس بھی کی ہے۔ اس کے بعد یہ فہرست جاری کی گئی ہے۔

این سی پی کو ملیں دو سیٹیں

این سی پی اپنے اہم مطالبات پرڈٹی رہی اوردوسیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ خاص بات یہ ہے کہ پارٹی نے مقامی شیوسینا لیڈران کے ساتھ کشیدگی کے باوجود رائے گڑھ-رتنا گری-سندھودرگ سیٹ (کونکن مقامی ادارہ) حاصل کرلی۔ ممکنہ طورپریہ تنازعہ رائے گڑھ کے وزیرکا عہدہ شیوسینا کے لئے چھوڑکرحل کیا گیا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read