Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Wishes to Nitin Nabeen: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین کو وزیراعظم مودی، وزیرداخلہ امت شاہ سمیت مختلف لیڈروں نے پیش کی مبارکباد

وزیراعظم مودی نے نتن نبین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی نتن نبین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سادہ شخصیت اور تنظیم کے لیے لگن پارٹی کو مزید مضبوط کرے گی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نبین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ایک ’’نوجوان اور پُرجوش رہنما‘‘ قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن نوین کی قیادت، تنظیمی صلاحیت اور قوم کی خدمت کے تئیں ان کی وابستگی انہیں ایک ممتاز رہنما بناتی ہے۔ نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نبین کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ایک نوجوان اور پُرجوش رہنما کے طور پر انہوں نے تنظیم کو مضبوط بنانے اور کارکنان کو بااختیار بنانے کے لیے خود کو مکمل طور پر وقف کر رکھا ہے۔‘‘ مودی نے کہا کہ نتن نبین کی دور اندیشی، متحرک قیادت اور تنظیمی و انتظامی امور کی گہری سمجھ نے انہیں وسیع احترام دلایا ہے۔ انہوں نے ان کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

امت شاہ، پیوش گوئل اور یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی نتن نبین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سادہ شخصیت اور تنظیم کے لیے لگن پارٹی کو مزید مضبوط کرے گی۔ مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ نتن نبین نے کم وقت میں اپنی فعال طرزِ کار، تنظیمی سمجھ بوجھ اور کارکنان کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت سے خاص شناخت قائم کی ہے۔ ادھر یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں ’’نوجوان توانائی کی علامت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پارٹی اور کارکنان میں ’’راشٹر فرسٹ‘‘ کا جذبہ مزید مضبوط ہوا ہے۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی دی مبارکباد

ریکھا گپتا نے بھی نتن نبین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دور اندیش سوچ اور مخلصانہ اندازِ کار سے تنظیم مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ نتن نبین کی رہنمائی کارکنان کو نئی توانائی، جوش اور قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار کرتی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین کو سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے متعدد سینئر رہنماؤں اور وزراء نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت، کامیابی اور طویل عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read