اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کے انتقال کے بعد پورے یادو خاندان اور ان کے حامیوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لکھنؤ سے لے کر سیفئی تک لوگ سوگ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بدھ کی دیر شام تک کالیداس مارگ واقع رہائش گاہ پر سیاسی لیڈروں، رشتہ داروں اور قریبی افراد کی آمد و رفت مسلسل جاری رہی۔
اپرنا یادو کا جذباتی لمحہ
اپرنا یادو آسام سے واپس آ کر سیدھے لکھنؤ پہنچیں۔ گھر کا ماحول انتہائی افسردہ تھا۔ کچھ ہی دیر بعد پرتیک یادو کی میت ایمبولینس کے ذریعے رہائش گاہ لائی گئی۔ خاندان کے افراد ایک دوسرے کو سنبھالنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ اسی دوران اکھلیش یادو بھی وہاں پہنچے اور انہوں نے پرتیک یادو کی میت پر پھول چڑھاکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد اکھلیش یادو اور اپرنا یادو نے کچھ دیر بند کمرے میں بات چیت کی، جس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
سوشل میڈیا پر اپرنا کا پیغام
پرتیک یادو کی آخری رسومات کے بارے میں معلومات خود اپرنا یادو نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ جمعرات صبح 11 بجے بیکنٹھ دھام بھینساکنڈ میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ اپرنا نے لوگوں سے باوقار انداز میں شرکت کی اپیل بھی کی۔ ان کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کی بھرمار ہو گئی اور سیاسی لیڈروں سے لے کر عام لوگوں تک سب نے افسوس کا اظہار کیا۔
لیڈروں کی آمد کا سلسلہ جاری
پرتیک یادو کے انتقال کے بعد سیاسی اختلافات بھی ماند پڑتے نظر آئے۔ سماجوادی پارٹی اور بی جے پی دونوں جماعتوں کے لیڈر خاندان سے تعزیت کے لیے پہنچے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر پنکج چودھری اور تنظیمی جنرل سکریٹری دھرم پال سنگھ بھی موجود رہے۔ سیفئی سے یادو خاندان کے کئی افراد مسلسل لکھنؤ آتے رہے۔ مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری بھی خراجِ عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ شام تک گھر کے باہر سیاسی لیڈروں اور حامیوں کا ہجوم بڑھتا چلا گیا۔پرتیک یادو کے انتقال ن پورے صوبے کو غمزدہ کر دیا ہے۔ جمعرات کو ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، جہاں بڑی تعداد میں لوگ انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے پہنچیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



