Bharat Express DD Free Dish

IPL 2026: پریانش آریہ نے اسٹارک پر چھکا لگاکر رقم کی تاریخ، آئی پی ایل میں ایسا کرنے والے پہلے بلے باز

پنجاب کنگس کے نوجوان سلامی بلے باز پریانش آریہ نے ایک بارپھر اپنی ٹیم کو تیز شروعات دلائی ہے۔ اس بار انہوں نے مشیل اسٹارک کے خلاف پہلی ہی گیند پرچھکا لگا دیا۔ 

آئی پی ایل 2026 میں طوفانی بلے بازی کی بات کا ذکر ہوتے ہی سب سے زیادہ چرچا 15 سال کے نوجوان سلامی بلے باز ویبھوسوریہ ونشی اورابھیشیک شرما کی ہوتی ہے۔ مگران دونوں سے بھی تیزبلے بازی جوکررہے ہیں، ان کا نام ہے پریانش آریہ۔ پنجاب کنگس کے لئے کھیل رہے اس نوجوان سلامی بلے بازنے طوفانی بلے بازی سے تہلکہ مچا رکھا ہے اوراب تو ان کے نام ایک ایسا ریکارڈ ہوگیا ہے، جوآئی پی ایل کی تاریخ میں کوئی دوسرا بلے بازنہیں کرپایا۔

پریانش نے دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ کی پہلی ہی گیند پر چھکالگاکر ایک خاص ریکارڈ بنا لیا۔ موجودہ آئی پی ایل سیزن میں پہلی بار11 مئی کودھرمشالہ میں کرکٹ کا ایکشن دیکھنے کو ملا۔ پنجاب اوردہلی اس مقابلے میں آمنے سامنے تھے اورمیزبان پنجاب کنگس اپنے دوسرے ہوم گراونڈ پرپہلے بلے بازی کے لئے اتری۔ پنجاب کے لئے اننگ کی شروعات کرنے کے لئے پریانش آریہ اورپربھ سمرن سنگھ کی اوپننگ جوڑی اتری۔ بائیں ہاتھ کے بلے بازپریانش نے میچ کی پہلی گیند کا سامنا کیا، جوآسٹریلیا کے سینئرتیزگیند بازمشیل اسٹارک نے ڈالی۔

پہلی گیند پرچھکا لگاکر بنایا ریکارڈ

میچ کی اس پہلی ہی گیند پرپریانش آریہ نے کورس کے اوپر سے خوبصورت شاٹ کھیل کرچھکا لگا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے نام ایک بڑا ریکارڈ درج ہوگیا۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں تھا، جب انہون نے میچ کی شروعات سکسرکے ساتھ کی۔ بلکہ پریانش آئی پی ایل تاریخ میں ایسے پہلے بلے بازبن گئے، جس نے کسی میچ کی پہلی گیند پرچھکا لگایا۔ انہوں نے یہ کمال آئی پی ایل 2025 میں چنئی سپرکنگس کے خلاف مقابلے میں خلیل احمد کی گیند پرکیا تھا۔ پریانش ان کے علاوہ وراٹ کوہلی اوریشسوی جیسوال سمیت 4 دیگربلے بازوں نے میچ کی پہلی گیند پرچھکا لگایا، لیکن وہ صرف ایک ایک بارہی ایسا کرسکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، یہ تیسرا موقع ہے، جب پریانش نے کسی اننگ کی شروعات پہلے ہی گیند پرچھکا لگایا ہے۔ ان سے زیادہ باریہ کمال یشسوی جیسوال نے کیا ہے، جنہوں نے 4 بارمیچ میں کسی اننگ کی پہلی گیند پر چھکا لگایا۔

چھکے بعد طوفانی نصف سنچری

مگرپریانش نے صرف پہلی گیند پرہی چھکا نہیں لگایا، بلکہ مشیل اسٹارک کے اس اوورمیں ان کے بلے سے ایک اورسکسرنکلا، جبکہ پربھ سمرن سنگھ نے بھی چوکا لگاتے ہوئے اوورسے 22 رن بنائے۔ پریانش کا حملہ اس کے بعد بھی جاری رہا اوردہلی نے صرف 16 گیندوں میں اننگ کے 50 رن پورے کرلئے تھے۔ وہیں، پریانش نے خود اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا اور24 گیندوں میں اس سیزن کی اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی۔ حالانکہ نصف سنچری کے بعد وہ زیادہ دیرتک نہیں ٹکے اور56 رن بناکرآوٹ ہوئے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read