تمل ناڈو میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال اب ختم ہوگئی ہے۔ ٹی وی کے کے سربراہ وجے نے جمعہ (8 مئی 2026) کوتمل ناڈوکے گورنر راجندرآرلیکرسے ملاقات کی اورحکومت بنانے کا اپنا دعویٰ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق، وجے کو121 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے جوکہ مطلوبہ اکثریت سے زیادہ ہے۔ 234 اسمبلی سیٹوں پرمشتمل تمل ناڈومیں حکومت بنانے کا جادوئی نمبر118 ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ تھلاپتی وجے کی گورنرراجندرآرلیکرسے یہ تیسری ملاقات ہے۔ پچھلی بارجب انہوں نے گورنرسے ملاقات کی توانہیں حکومت بنانے کے لیے درکار اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل نہیں تھی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گورنرنے انہیں اراکین اسمبلی کی مطلوبہ تعداد کے ساتھ آنے کوکہا تھا۔ کل صبح 11 بجے ٹی وی کے سربراہ وجے بھی جواہر لال انڈور اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ انہوں نے گورنرکو خود کی پارٹی کے 107 اراکین اسمبلی کے علاوہ کانگریس کے 5، سی پی ایم کے 2، سی پی آئی کے 2، وی سی کے کے 2، آئی یوایم ایل کے 2، اے ایم ایم کے کے ایک رکن اسمبلی کی حمایت کا خط سونپا، جوکل ملاکر121 کی تعداد ہوجاتی ہے۔ یعنی وجے کے پاس اکثریت سے تین اراکین اسمبلی زیادہ ہی ہیں۔
بائیں بازو کی پارٹیوں نے کیا یہ بڑا اعلان
تمل ناڈومیں ڈی ایم کے کے زیرقیادت اتحاد میں بائیں بازوکی دونوں جماعتیں سی پی آئی اورسی پی ایم نے کہا کہ حمایت کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ بی جے پی کو پچھلے دروازے سے ریاست میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ تاہم وہ ریاستی حقوق کے معاملات پرڈی ایم کے کے ساتھ رہیں گے۔ بائیں بازوکی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈی ایم کے کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سی پی آئی اورسی پی ایم کے دواراکین اسمبلی ہیں۔ ایک دن کی بات چیت کے بعد، انہوں نے اداکارسے سیاست دان بنے وجے کی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
