نئی دہلی: معروف نغمہ نگار اور کمیونیکیشن ماہر پرسون جوشی کو پرسار بھارتی بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ ادب، اشتہارات، سنیما اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے پیش نظر اس تقرری کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پرسون جوشی اپنی منفرد تحریری صلاحیت اور گہری ثقافتی سمجھ کے لیے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے جدید بھارتی میڈیا بیانیے کو تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پرسون جوشی کا تخلیقی سفر فلمی نغمات سے لے کر بڑے اشتہاری مہمات اور سماجی موضوعات پر مبنی مواد تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کے لکھے ہوئے گیت اور پیغامات نہ صرف عوام میں مقبول ہوئے بلکہ انہوں نے ملک کے مختلف طبقات کے درمیان ایک مضبوط جذباتی رشتہ بھی قائم کیا۔ ان کی تحریروں میں ہندوستانی تہذیب، روایت اور مٹی کی خوشبو نمایاں طور پر محسوس کی جا سکتی ہے، جو انہیں دیگر تخلیق کاروں سے ممتاز بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور فریڈرک مرز کے درمیان تنازعہ، سرخیوں میں جرمنی سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ، کیا ہے فوجی اڈوں کی اصل وجہ؟
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال میں 15 بوتھوں پرووٹنگ کے دوران زبردست ہنگامہ، آمنے سامنے آئے ٹی ایم سی-بی جے پی کارکنان
ماہرین کے مطابق، میڈیا اور اشتہارات کے شعبے میں پرسون جوشی کی گہری سمجھ اور تجربہ پرپرسار بھارتی جیسے قومی نشریاتی ادارے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ ان کی قیادت میں ادارے کو نئی سمت اور تخلیقی توانائی ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، جو بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامے میں عوامی نشریات کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ہوگی۔اس تقرری پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے پرسون جوشی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پرسون جوشی ایک نایاب تخلیقی صلاحیت کے مالک ہیں جن کی پہچان عالمی سطح پر ہے، مگر ان کا دل ہندوستانی ثقافت کے لیے دھڑکتا ہے۔وزیر نے امید ظاہر کی کہ پرسون جوشی کی قیادت میں پرپرساربھارتی کو نئی توانائی، واضح مقصد اور ایک تازہ تخلیقی سمت حاصل ہوگی، جس سے ادارہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت کو مزید مضبوط بنا سکے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
