مئی کے مہینے کی شروعات عام آدمی سے جڑی اہم خبروں اور تبدیلیوں کے ساتھ ہوئی ہے۔ ایک طرف جہاں پہلے ہی دن کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں نے جیب پر بڑا جھٹکا دیا، وہیں دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ تاہم سلنڈر کی طرح پٹرول-ڈیزل میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ آج 2 مئی کو بھی ہندوستانی تیل کمپنیوں نے عوام کو بڑی راحت دیتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
مڈل ایسٹ میں جاری کشیدگی کے باعث خام تیل غیر مستحکم
اگر عالمی مارکیٹ پر نظر ڈالیں تو خام تیل کی قیمتوں میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ مڈل ایسٹ میں جاری کشیدگی کے باعث خام تیل غیر مستحکم ہے۔ اس کے باوجود ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اس کا بوجھ فی الحال صارفین پر نہیں ڈالا۔ البتہ مختلف ریاستوں میں ویٹ(VAT) اور مقامی ٹیکس کی وجہ سے آپ کو اپنے شہر میں قیمتوں میں کچھ فرق ضرور نظر آئے گا۔
اہم شہروں میں آج کے ریٹس
اگر ملک کے بڑے شہروں کی بات کریں تو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 94.72 روپے اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر کے حساب سے مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی جیسے بڑے شہر میں قیمتیں کچھ زیادہ ہیں، جہاں پٹرول 104.21 روپے اور ڈیزل روپے92.15 فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 100.75 روپے اور کولکاتا میں روپے103.94 فی لیٹر ہے۔
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پٹرول 94.69 روپے اور ڈیزل 87.80 روپے پر مستحکم ہے۔ وہیں بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پٹرول 105.58 روپے اور مدھیہ پردیش کے اندور میں 106.48 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔ بنگلورو اور حیدرآباد جیسے شہروں میں بھی قیمتیں بالترتیب 102.92 روپے اور 107.46 روپے کے آس پاس برقرار ہیں۔
ڈیزل کی قیمتوں پر ایک نظر
بڑے شہروں کے علاوہ دیگر اہم شہروں میں ڈیزل کے دام کچھ اس طرح ہیں:
گڑگاؤں: 88.10 روپے
نوئیڈا: 88.01 روپے
چندی گڑھ: 82.45 روپے
جے پور: 90.21 روپے
ترواننت پورم: 96.48 روپے
مہنگائی سے نہیں مل رہی ہے عام آدمی کو راحت
کل ہی 19 کلو والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ریسٹورنٹس اور ڈھابوں کے کھانے مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم ایک بات قابل غور ہے کہ عام پٹرول کی قیمتیں تو مستحکم ہیں، لیکن XP100 جیسے پریمیم پٹرول کی قیمت 160 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ شیل اور نایرا جیسے پرائیویٹ پمپوں پر بھی قیمتیں کچھ زیادہ ہو سکتی ہیں، کیونکہ وہ لاگت کے حساب سے اپنی قیمتیں ایڈجسٹ کرتے رہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔