Bharat Express DD Free Dish

Singer Kailash Kher: موسیقار وگلوکار کیلاش کھیرکے نام پر 3.25 لاکھ کی ٹھگی، ممبئی پولیس نے درج کیا مقدمہ

اعتماد میں آ کر چیتنیا کنہیا نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے 3.25 لاکھ روپے ملزم کی جانب سے بتائے گئے ایک خاتون نیتا سرائیکر کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔ رقم ملنے کے بعد ملزم نے متاثرہ شخص سے رابطہ ختم کر دیا۔ جب کنہیا نے رقم واپس کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو ملزم نے 5 جنوری کو ایک چیک دیا، جو بعد میں باؤنس ہو گیا۔

نئی دہلی :مشہور شخصیات کے نام کا غلط استعمال کر کے لوگوں کو دھوکہ دینے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خاص طور پر موسیقی اور فلمی دنیا سے وابستہ نئے فنکار اس قسم کی جعلسازی کا آسان ہدف بن جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ ممبئی سے سامنے آیا ہے جہاں موسیقارو معروف گلوکار کیلاش کھیر کے نام پر ایک نغمہ نگار سے 3.25 لاکھ روپے کی ٹھگی کی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں 35 سالہ پریمل پرفل مہتا کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔متاثرہ شخص چیتنیا گووند کنہیا (38) کا تعلق اتر پردیش سے ہے اور وہ اس وقت ممبئی کے اوشیوارہ علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ بطور نغمہ نگار اور موسیقار کام کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق دسمبر 2025 میں ایک مشترکہ جاننے والے کے ذریعے ان کی ملاقات ملزم پریمل مہتا سے ہوئی۔ اس دوران مہتا نے کنہیا کو یقین دلایا کہ وہ ان کا گانا کلاش کھیر سے ریکارڈ کروا سکتا ہے۔

ملزم نے متاثرہ شخص کی مبینہ طور پر کیلاش کھیر سے آن لائن بات بھی کروائی، جس میں گلوکار کی جانب سے آگے کی کارروائی کے لیے اپنے مینیجر سے رابطہ کرنے کی بات کہی گئی۔ اس گفتگو کے بعد چیتنیا کنہیا کا اعتماد مزید بڑھ گیا۔ بعد ازاں ملزم نے انہیں آر سٹی مال میں ملاقات کے لیے بلایا اور گانا ریکارڈ کروانے اور معاہدہ طے کروانے کے نام پر ایڈوانس رقم کا مطالبہ کیا۔

اعتماد میں آ کر چیتنیا کنہیا نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے 3.25 لاکھ روپے ملزم کی جانب سے بتائے گئے ایک خاتون نیتا سرائیکر کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔ رقم ملنے کے بعد ملزم نے متاثرہ شخص سے رابطہ ختم کر دیا۔ جب کنہیا نے رقم واپس کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو ملزم نے 5 جنوری کو ایک چیک دیا، جو بعد میں باؤنس ہو گیا۔

معاملے پر شک ہونے پر چیتنیا کنہیا نے براہ راست کلاش کھیر کے مینیجر سے رابطہ کیا، جس کے بعد حقیقت سامنے آئی کہ گلوکار کی جانب سے کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی تھی اور یہ مکمل طور پر دھوکہ دہی کا معاملہ تھا۔ اس کے بعد متاثرہ شخص نے پارک سائٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے ملزم پریمل پرفل مہتا کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معروف شخصیت کے نام پر پیسے مانگنے والے افراد پر بغیر تصدیق کے اعتماد نہ کریں۔ ساتھ ہی رقم منتقل کرنے سے پہلے مکمل جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے تاکہ اس طرح کی ٹھگی سے بچا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read