Adani Investment in Odisha 2026: اوڈیشہ کے وزیراعلی موہن چرن مانجھی کی موجودگی میں کرن اڈانی نے ریاست میں تین بڑے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ کرن اڈانی نے کونارک میں سورج مندرکی مثال کے ذریعہ اوڈیشہ کی شاندارتاریخ کویاد کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح قدیم زمانے میں کلنگا کے کاریگروں نے ریاضی اورسائنس کی مدد سے شاندار ڈھانچے بنائے تھے، آج اڈانی گروپ اسی جذبے سے جدید انفراسٹرکچربنانے کے لئے تیار ہے۔
تین اہم پروجیکٹ: روزگاراورترقی کی نئی عبارت
کرن اڈانی نے واضح کیا کہ اڈانی گروپ کا اوڈیشہ کے ساتھ رشتہ محض سرمایہ کاری کا نہیں، بلکہ ایک بلڈرکے طورپررایست کے مستقبل کوسنوارنے کا ہے۔ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
کٹک میں تھرمل پاور پلانٹ: یہ پلانٹ، تقریباً 30,181 کروڑکی سرمایہ کاری سے بنایا گیا۔ صنعتی معیشت کے لیے توانائی کی حفاظت کویقینی بنائے گا۔ اس سے خطے کے لوگوں کے لئے بالواسطہ اوربلاواسطہ 7000 ملازمتیں پیدا کریں گی۔
کٹک میں سیمنٹ مینوفیکچرنگ یونٹ: یہ یونٹ، 2,100 کروڑکی سرمایہ کاری کے ساتھ، ریاست میں سڑکوں، اسکولوں اوراسپتالوں کی تعمیرکے لئے خام مال فراہم کرے گا۔ پلانٹ سے 2500 افراد کوروزگارملنے کی امید ہے۔
بھونیشور (انفو ویلی) میں ڈیٹا سینٹر: 800 کروڑروپئے کی لاگت سے بننے والا یہ سینٹراوڈیشہ کے ڈیجیٹل ایکو-سسٹم (اے آئی اورکلاوڈ کمپیوٹنگ) کی ریڑھ بنے گا۔ یہاں 200 ہائی اینڈ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
#WATCH | Khordha, Odisha: Managing Director (MD) of Adani Ports & Special Economic Zone Ltd (APSEZ), Karan Adani says, “The Kalingan builders of Konark understood that great structures require not just vision, but materials. Stones had to be quarried, transported and shaped.… pic.twitter.com/pHP3bO0sAe
— ANI (@ANI) April 8, 2026
اوڈیشہ بڑھے گا، تواڈانی گروپ بڑھے گا
کرن اڈانی نے ایک جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا، “اوڈیشہ کی کامیابی میں اڈانی گروپ کا حصہ حادثاتی نہیں ہے، بلکہ ساختی ہے۔ اوڈیشہ جتنا زیادہ ترقی کرے گا، ہم اس کے ساتھ اتنا ہی بڑھیں گے۔” انہوں نے یقین ظاہرکیا کہ ہندوستان کے صنعتی عروج کا اگلا باب اڈیشہ کی سرزمین پراس کے عوام لکھیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
