Urdu Conclave 2026

Amit Shah’s Utkal Diwas Message: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اڈیشہ کے یومِ تاسیس پر ریاست کے عوام کو دی مبارکباد، کہا- بھارت کو اپنی تاریخ، ادب اور موسیقی پر ہے فخر

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اُتکل دیوس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ اپنی ثقافت، مذہب، فنون اور فنِ تعمیر کی وجہ سے منفرد شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہن چرن ماجھی کی قیادت میں ریاست مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اڈیشہ اپنی شاندار ثقافتی وراثت اور بھگوان جگن ناتھ کی کرپا سے مالا مال ہے اور بھارت کے فخر کے طور پر نمایاں مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاست ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔امت شاہ نے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ترقی یافتہ بھارت‘ کی جانب سفر میں اڈیشہ ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔ ان کا یہ پیغام واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ مرکزی حکومت کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں اڈیشہ ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

 یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا پیغام

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور موہن چرن ماجھی کی قیادت میں اڈیشہ ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔

ڈاکٹر موہن یادو کااُتکل دیوس پر نیک خواہشات کا اظہار

اسی طرح ڈاکٹر موہن یادو نے بھی اُتکل دیوس کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ روحانیت، ثقافت اور فنون کی سرزمین ہے اور آنے والے وقت میں مزید ترقی کرے گا۔ریکھا گپتا نے بھی اڈیشہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنی ثقافت، قدرتی وسائل اور فنون کے لیے مشہور ہے اور ترقی کے نئے معیار قائم کر رہی ہے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے موہن چرن ماجھی کی قیادت کو سراہا

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اُتکل دیوس کے موقع پر اڈیشہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کی فنونِ لطیفہ اور فنِ تعمیر کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان جگن ناتھ کی برکتوں سے مزین یہ مقدس سرزمین وزیر اعلیٰ کی مؤثر قیادت میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ چوہان نے امید ظاہر کی کہ اڈیشہ کے عوام کی زندگی میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے موہن چرن ماجھی کی قیادت کو سراہا

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اُتکل دیوس کے موقع پر اڈیشہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کی فنونِ لطیفہ اور فنِ تعمیر کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین وزیر اعلیٰ کی مؤثر قیادت میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ چوہان نے امید ظاہر کی کہ اڈیشہ کے عوام کی زندگی میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read