Bharat Express DD Free Dish

Father-to-be Anurag Doval: باپ بننے والے انوراگ ڈوبھال نے بچے کی جھلک دکھائی، گود میں لے کر جذباتی نظر آئے یو کے 07 رائیڈر

یوٹیوبر اور ’بگ باس 16‘ کے کنٹیسٹنٹ انوراگ ڈوبھال، جنہیں یو کے 07 رائیڈر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، والد بن گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ ریتیکا چوہان نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا۔ انوراگ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرکے اپنے ننھے مہمان کی جھلک دکھائی، جس میں وہ کافی جذباتی نظر آئے۔

’بگ باس 16‘ کے کنٹیسٹنٹ اور یوٹیوبر انوراگ ڈوبھال، جنہیں یو کے 07 رائیڈر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، والد بن گئے ہیں۔انوراگ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ نومولود بچے کو گود میں لے کر پیار کرتے اور جذبات سے مغلوب ہو کر روتے دکھائی دیے۔ اس دوران وہ بار بار بچے کا چہرہ دیکھتے رہے۔ انہوں نے اس لمحے کو ’دوسرا جنم‘ قرار دیتے ہوئے لکھا، ’’میرے بچے کے لیے میرا دوسرا جنم…۔‘‘ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ بچہ بیٹا ہے یا بیٹی۔

ریتیکا چوہان نے بھی انسٹاگرام خاندان میں نئے رکن کی آمد کی اطلاع دی

انوراگ اور ریتیکا نے گزشتہ سال ستمبر میں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کیا تھا۔ بچے کی پیدائش نے ان گھر میں خوشیوں کا ماحول قائم کر دیا ہے۔ ریتیکا چوہان نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے خاندان میں نئے رکن کی آمد کی اطلاع دی۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح بھی جذباتی ہو گئے

ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح بھی جذباتی ہو گئے اور کمنٹس میں دونوں کو ڈھیروں مبارکبادیں دینے لگے۔ دوسری جانب ریتیکا نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی، جس میں بچے کے ننھے پیر نظر آ رہے ہیں۔  انوراگ ڈوبھال گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کو لے کر خبروں میں رہے ہیں۔ انہوں نے مئی 2025 میں ریتیکا چوہان سے شادی کی تھی۔ مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اس شادی کے دوران ان کے خاندان میں کافی تنازع بھی ہوا تھا۔ انوراگ کا دعویٰ تھا کہ ان کے والدین نے اس رشتے کو منظوری نہیں دی تھی اور شادی کے دوران انہیں خاندان کی جانب سے ناراضی اور بے عزتی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس کے باوجود دونوں نے شادی کی تمام رسومات مکمل کیں اور اب خوشگوار ازدواجی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read