Bharat Express DD Free Dish

IPL 2026 Tribute to the 11 Fans: ایک منٹ کے لیے خاموش ہوا ایم چناسوامی اسٹیڈیم، گزشتہ سیزن کی بھگدڑ میں جاں بحق 11 شائقین کو خراجِ عقیدت

آئی پی ایل کے افتتاحی مقابلہ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم میں گزشتہ سیزن میں جان گنوانے والے 11 شائقین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، انتظامیہ سے وابستہ افراد اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین خاموشی سے کھڑے رہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کے 19ویں سیزن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2026) کا آغاز ہو چکا ہے۔ افتتاحی مقابلہ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) اور سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔

کھیل کے ساتھ انسانیت کی مثال بھی قائم کر دی

میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم میں گزشتہ سیزن میں جان گنوانے والے 11 شائقین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، انتظامیہ سے وابستہ افراد اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین خاموشی سے کھڑے رہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔آر سی بی اور ایس آر ایچ کے درمیان سیزن کے پہلے میچ کی پہلی گیند پھینکے جانے سے پہلے میدان میں ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے کھیل کے ساتھ انسانیت کی مثال بھی قائم کر دی۔ ایک منٹ کی اس خاموشی نے ثابت کیا کہ کرکٹ میں شائقین کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔

کیا تھا پورا واقعہ؟

دراصل آر سی بی نے آئی پی ایل 2025 کا خطاب جیتا تھا۔ ٹیم نے جیت کا جشن منانے کے لیے 4 جون 2025 کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک پروگرام رکھا تھا، لیکن اس دوران توقع سے زیادہ شائقین جمع ہو گئے اور بھیڑ کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ اس افسوسناک واقعے میں آر سی بی کے 11 شائقین جاں بحق ہو گئے تھے۔ بعد ازاں آر سی بی نے جاں بحق شائقین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل 2026 میں آر سی بی نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں 11 نشستیں ان شائقین کی یاد میں خالی رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ آر سی بی نے 18ویں سیزن یعنی آئی پی ایل 2025 میں پہلی بار ٹائٹل جیتا تھا۔ آر سی بی کے شائقین کے مطابق موجودہ ٹیم گزشتہ سیزن کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے اور اس بار ٹیم اپنے خطاب کا کامیابی سے دفاع کر سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read