Bharat Express DD Free Dish

CM Yogi Congratulates PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی کے نام نیا ریکارڈ، سی ایم یوگی نے دی مبارکباد،طویل ترین مدت تک اقتدار میں رہنے کا اعزاز

یہ تاریخی ریکارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے عوام کے مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کے مطابق “سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس” جیسے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک نے ترقی، بہتر حکمرانی اور عالمی وقار کے نئے معیار قائم کیے ہیں

وزیر اعظم نریندر نے بھارتی سیاست میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سب سے طویل عرصے تک حکومت کے سربراہ رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے عوام کے اٹوٹ اعتماد کی علامت قرار دیا۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھا، “145 کروڑ بھارتیوں کی خوشحالی اور فلاح کے لیے مسلسل کوشاں، قوم کے امرت کال کے رہنما وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے طویل عرصہ تک خدمات انجام دینے والے حکومتی سربراہ بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ترقی یافتہ بھارت” کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے قائم کیا گیا یہ تاریخی ریکارڈ وزیر اعظم نریندرمودی کے لیے عوام کے مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کے مطابق “سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس” جیسے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک نے ترقی، بہتر حکمرانی اور عالمی وقار کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔سی ایم یوگی آدیتہ ناتھ نے اپنے پیغام کے آخر میں دعا کی کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بھارت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتا رہے۔اس سے قبل بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالیویہ نے بھی اس کامیابی کو تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پون کمار چاملنگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جو 8,930 دن تک وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے تھے۔

امت مالیویہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بطور گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم مجموعی طور پر 8,931 دن مکمل کر لیے ہیں، جو ایک غیر معمولی اور نادر کارنامہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نہ صرف گجرات کے طویل ترین مدت تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعلیٰ رہے ہیں بلکہ وہ آزادی کے بعد پیدا ہونے والے پہلے وزیر اعظم بھی ہیں اور 2014، 2019 اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مسلسل کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی قیادت، تجربے اور مسلسل عوامی حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read