نئی دہلی: ضلع بلند شہرکے قصبہ سیانہ میں تیاگی سماج سانجھیں وراثت نیاس کے زیرِاہتمام سنسکارفارم ہاؤس میں ایک پروقاراورروح پروردعوتِ افطارکا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی میزبانی یتھارتھ گروپ آف ہاسپیٹلزکے چیئرمین ومنیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹرکپل تیاگی نے کی، جوملک میں امن، بھائی چارے اورسماجی ہم آہنگی کے سفیرکے طورپرجانے جاتے ہیں۔ ڈاکٹرکپل تیاگی صحت کے شعبے میں اترپردیش کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ کے چاروں دھام میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
دعوتِ افطارکی اس با وقارتقریب میں تیاگی برادری اورمقامی تیاگی مسلم سماج کے معززافراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر، دانشور، خواتین اورنوجوانوں کی نمایاں موجودگی نے اسے ایک یادگارسماجی اجتماع بنا دیا۔ شرکاء نے باہمی محبت، رواداری اوربھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو–مسلم اتحاد اورہندوستان کی مشترکہ تہذیبی وراثت کواجاگرکیا۔
اس موقع پرتیاگی برادری کے سرکردہ افراد جن میں رامکمارتیاگی، نیرج تیاگی، امیت تیاگی، نشچل تیاگی، چراغ تیاگی، راجیوتیاگی، بوبی تیاگی، نتن تیاگی، رام کشورتیاگی، کھیم چند تیاگی سمیت درجنوں معززشخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیانہ منڈل کے بی جے پی صدرسندیپ تیاگی اورڈاکٹرمنوج شرما بھی موجود رہے۔ مسلم سماج کی جانب سے بھی کئی اہم شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی، جن میں زاہد حسن عرف ببو چودھری، خالد لطیف تیاگی، شاہد لطیف تیاگی، حارث علی تیاگی، فرقان چودھری، عبدالقادرتیاگی، حاجی ابان چودھری، تابش تیاگی، ایڈووکیٹ ذاکرچودھری، ثاقب چودھری اورساجد چودھری قابلِ ذکرہیں۔
محبت اوربھائی چارہ کے فروغ کا ذریعہ ہے دعوت افطار: الحاج عرفان احمد
تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طورپرحکومتِ ہند کے تحت سنٹرل وقف کونسل اورآل انڈیا حج کمیٹی کے سابق رکن الحاج محمد عرفان احمد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی تقریبات معاشرے میں بھائی چارے، محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے ملک میں امن وسکون اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
افطار کے بعد نمازِ مغرب کا بھی پورا احترام اور اہتمام کیا گیا، جس نے اس تقریب کو مزید بابرکت بنا دیا۔ شرکاء نے ڈاکٹرکپل تیاگی اوران کی ٹیم کی اس قابلِ تحسین کاوش کوسراہتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اسطرح کے اقدامات اتحاد، محبت اور سماجی ہم آہنگی کے پیغام کو مضبوط کرتے ہیں۔ آخرمیں ماہِ مقدس رمضان کے بابرکت موقع پر شرکاء نے ڈاکٹرکپل تیاگی اوران کے رفقاء کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اورانہیں اسی طرح انسانیت اورمعاشرے کی خدمت کی توفیق دیتا رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


