Swatantra Bhardwaj in Custody: سوتنتر بھاردواج بلندشہر سے حراست میں، جنتر منتر پر نشو آزاد کے والد سے مارپیٹ کا الزام
سوتنتر بھاردواج کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں نے جمعہ کو دہلی کے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔ احتجاج کے دوران CJP کے نمائندوں نے بتایا تھا کہ دہلی پولیس نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران نشو آزاد کے والد پر حملہ کرنے کے ملزم سوتنتر بھاردواج کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈاکٹر کپل تیاگی نے بلند شہر میں پیش کی اتحاد و یگانگت کی مثال، شاندار دعوتِ افطار کا انعقاد
دعوتِ افطارکی اس با وقارتقریب میں تیاگی برادری اور مقامی تیاگی مسلم سماج کے معززافراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر، دانشور، خواتین اور نوجوانوں کی نمایاں موجودگی نے اسے ایک یادگار سماجی اجتماع بنا دیا۔ شرکاء نے باہمی محبت، رواداری اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو–مسلم اتحاد اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی وراثت کو اجاگر کیا۔
Eight dead, 43 injured: بلندشہرمیں دردناک حادثہ، ٹرک کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، آٹھ ہلاک، 43 زخمی
اتر پردیش میں اس طرح کے حادثات پہلے بھی ہو چکے ہیں، جیسے کہ 2022 میں کانپور میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کے پلٹنے سے 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حادثے کے بعد اتر پردیش حکومت نے ٹریکٹر ٹرالیوں کو مسافروں کے لیے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی، لیکن اس پر عملدرآمد ناکافی رہا۔
Bulandshahr Road Accident: اتر پردیش کے بلند شہر میں دردناک سڑک حادثہ، تین افراد کی موت
ہفتہ کے روز ہردوئی میں ایک شادی سے واپس آ رہی باراتیوں کی کار کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں ایک معصوم بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ معاملہ ہردوئی ضلع کے ماجھیلا تھانہ علاقے کے گاؤں کسوما کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پالی تھانہ علاقہ کے پاٹیا نیم کے رہنے والے نیرج ولد رام سیوک کی بارات ماجھیلا تھانہ علاقہ کے کسوما گاؤں گئی تھی۔ شادی ختم ہونے کے بعد بارات واپس آرہی تھی کہ کسوما گاؤں کے قریب کار بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔
High speed truck and DCM collide in Bulandshahr: بلند شہر میں تیز رفتار ٹرک اور ڈی سی ایم میں تصادم، تین افراد ہلاک، 27 کی حالت تشویشناک
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او انوپشہر سینئر پولیس حکام کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے تمام زخمی ڈی سی ایم مسافروں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے بعد 27 لوگوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں میرٹھ ہائر میڈیکل سینٹر ریفر کر دیا ہے۔
Boy and girl found dead in Dadri: رات میں بھیجا میسج، ’میں خودکشی کرنے جا رہا ہوں‘، صبح لڑکا اور لڑکی کی ملی لاش
پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر گوتم بدھ نگر شیوہاری مینا نے بتایا کہ دادری تھانہ علاقہ میں ایک سڑک پر ایک نوجوان اور لڑکی کی لاشوں کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فرانزک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ ٹیم کے ساتھ اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ کی چھان بین کے دوران فرانزک ٹیم کو قریب ہی قے ملی۔
Clashes between Muslims-Police in Bulandshahr: گستاخ رسولﷺ مہنت یتی نرسنگھا نند کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج، حالات کشیدہ، بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات
غازی آباد ضلع کے ڈاسنا مندر کے مہنت یتی نرسنگہا نند سرسوتی کے ایک متنازعہ بیان سے متعلق مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ہنگامہ کا اثرجمعہ کو بلند شہرضلع میں بھی دیکھنے کو ملا۔ دیررات پولیس اورنمازیوں کے درمیان کشیدگی کی خبرآرہی ہے۔





