Bharat Express DD Free Dish

T20 World Cup 2026: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کا دباؤ ، 24 گھنٹے کا  دیاالٹی میٹم، اسکاٹ لینڈ کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شامل ہونے کا راستہ ہو سکتا ہے صاف

مجموعی طور پر آج کا دن بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک طرف آئی سی سی کا دباؤ ہے اور دوسری جانب کھلاڑیوں کے تحفظات۔ حکومت کو ان دونوں کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے یہ طے کرنا ہوگا کہ ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے معاملے پر بنگلہ دیش کرکٹ میں غیر یقینی صورتحال اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کر دیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجتا تو اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا جائے گا۔ آئی سی سی کی اس سخت وارننگ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور حکومت دونوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور فوری فیصلہ ناگزیر ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش حکومت کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے ورلڈ کپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کو ڈھاکہ کے ہوٹل کانٹینینٹل میں ایک اہم میٹنگ کے لیے طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس آج دوپہر تین بجے ہوگا ،جس میں کھلاڑیوں سے براہ راست رائے لی جائے گی کہ آیا وہ بھارت جا کر ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

اس ملاقات کو موجودہ بحران کے حل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ کھلاڑیوں کے تحفظات اور خدشات کو براہ راست سنا جائے اور ساتھ ہی انہیں سرکاری موقف سے بھی آگاہ کیا جائے۔ امکان ہے کہ اسی میٹنگ کے بعد حکومت اور کرکٹ بورڈ مشترکہ طور پر حتمی فیصلہ کریں گے۔اس سے قبل اکیس جنوری کی رات بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز نے اسپورٹس ایڈوائزر سے ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں آئی سی سی کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹم اور ممکنہ نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ابتدائی طور پر ورلڈ کپ کے مقام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم آئی سی سی کی ووٹنگ میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ چودہ بورڈز نے بھارت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ بنگلہ دیش کو صرف پاکستان کی حمایت حاصل ہوئی۔ اس ووٹنگ کے بعد ہی آئی سی سی نے چوبیس گھنٹوں کا حتمی الٹی میٹم جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق اگر بنگلہ دیش ٹیم ورلڈ کپ سے دستبردار ہوتی ہے تو اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت اور کرکٹ بورڈ اب کسی بھی فیصلے سے قبل کھلاڑیوں کی رائے کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ مجموعی طور پر آج کا دن بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک طرف آئی سی سی کا دباؤ ہے اور دوسری جانب کھلاڑیوں کے تحفظات۔ حکومت کو ان دونوں کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے یہ طے کرنا ہوگا کہ ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں۔ فیصلہ مثبت ہوا تو بنگلہ دیش ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، بصورت دیگر اسکاٹ لینڈ کے لیے راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read