Bharat Express DD Free Dish

T20 World Cup 2026: ٹی-20 ورلڈ کپ وینیو تبدیلی معاملے میں بنگلہ دیش کو جھٹکا، آئی سی سی نے بی سی بی کو دیا الٹی میٹم، جانئے مکمل تفصیل

بنگلہ دیش نے آئی سی سی سے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ان کے میچ ہندوستان سے سری لنکا میں شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

آئی سی سی نے ٹی-20 ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کو باہر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی افسرگزشتہ ہفتے بنگلہ دیش گئے تھے، جہاں انہوں نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کو وینیو تبدیل معاملے پربی سی بی سے بات کی تھی۔ دراصل، مستفیض الرحمٰن کوآئی پی ایل سے باہرکئے جانے کے بعد بنگلہ دیش سخت رخ اپنانے کی پوری کوشش کررہا ہے۔ بنگلہ دیش میں آئی پی ایل نشریات پرروک لگی، پھر بی سی بی نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے میچ ہندوستان سے سری لنکا میں شفٹ کرنے سے متعلق آئی سی سی سے مطالبہ کیا۔ سری لنکا ہندوستان کے ساتھ ٹورنا منٹ کا شریک میزبان ہے۔ اس معاملے میں اب تازہ اپڈیٹ آیا ہے، جس میں بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو ہندوستان میں خطرہ ہے۔ اسی سلسلے میں آئی سی سی افسر بی سی بی سے بات کرنے گئے تھے، انہیں مطمئن کرنے گئے تھے کہ ٹیم پوری طرح محفوظ رہے گی۔ بنگلہ دیش دھمکی دے رہا تھا کہ اگروینیوتبدیل نہیں ہوا تو وہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے باہرہوجائے گا۔ اب اس معاملے میں نیا موڑآیا ہے اورآئی سی سی نے بی سی بی کو الٹی میٹم دیا ہے۔

آئی سی سی نے بی سی بی کو دیا الٹی میٹم

ایس پی این کرک انفوکے مطابق، آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اس بابت وارننگ دی ہے۔ آئی سی سی نے بی سی بی سے کہا ہے کہ انہیں ٹی-20 ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے یا نہیں، اس کا آخری فیصلہ 21 جنوری تک لیں اورہمیں بتا دیں۔ گزشتہ ہفتہ (17 جنوری) آئی سی سی کے افسرنے ڈھاکہ میں بی سی بی کے افسران سے ملاقات کی تھی، جس میں یہ ڈیڈ لائن دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش اس بات پرقائم ہے کہ وہ ہندوستان میں اپنے میچ نہیں کھیلیں گے۔

آئی سی سی نے بی سی بی سے کہا ہے کہ اگربنگلہ دیش 21 جنوری تک نہیں بتاتا کہ وہ ٹورنا منٹ میں کھیلے گا یا نہیں توریپلیسمنٹ ٹیم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ اس میں اسکاٹ لینڈ سب سے آگے ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ بی سی بی نے یہ بھی تجویزدی تھی کہ ان کی ٹیم کا گروپ آئرلینڈ کے ساتھ بدل دیں، جسے آئی سی سی پہلے ہی خارج کرچکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read