اتر پردیش کے ضلع بجنور سے ایک نہایت عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ ضلع کے ایک مندر میں عقیدت کا ایسا ہجوم لگ گیا ہے کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث و تکرار کا موضوع بن گیا ہے۔ دراصل اس مندر میں ایک کتا گزشتہ دنوں مورتیوں کے آس پاس دیکھا گیا، جسے لوگ معجزہ مان کر دور دور سے دیکھنے آ نے لگے ۔
کتے کوان لوگوں نے بنا دیا ’معبود‘
بجنور ضلع کے نندپور گاؤں کا یہ واقعہ عقیدت اور تجسس پر ایک بڑا سوال کھڑا کر رہا ہے۔ گاؤں میں گزشتہ چار دنوں سے مسلسل آنے والے اس کتے نے دیہاتیوں کو حیران کر دیا ہے، یہاں تک کہ لوگ اسے اب ’’کتا مہاراج‘‘ کہہ کر پکارنے لگے ہیں اور اسے بھگوان کا اوتار مان کر پوجا جا رہا ہے۔
دور دور سے معجزہ دیکھنے آ رہے لوگ
معاملہ وائرل ہونے کے بعد یہاں کا ماحول ایسا ہو گیا ہے جیسے کوئی بڑا مذہبی انوٹھا اہتمام چل رہا ہو۔ ایک کتے کی جھلک پانے کے لیے لوگ دور دراز علاقوں سے پہنچ رہے ہیں۔ کئی لوگ اس کے سامنے ماتھا ٹیک رہے ہیں تو کئی کھانے پینے کا سامان لا کر اس کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ڈاگ لوورز نے تشویش ظاہر کی
عقیدت سے جڑا یہ معاملہ اب بجنور تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک طرح سے عالمی موضوع بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ ڈاگ لوورز نے اس معاملے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اندھی عقیدت کے سبب کہیں اس بے زبان کتے کی جان کو خطرہ نہ ہو جائے۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ دہلی سے ایک این جی او کی ٹیم نگرانی کے لیے موقع پر پہنچی ہے، جس نے کتے کے کئی میڈیکل چیک اپ کیے ہیں۔ ساتھ ہی اسے ڈرِپ بھی لگائی گئی ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی پوری کی جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
